International

امریکی صدر ٹرمپ صحافی کے سوال پر غصے میں آگئے

امریکی صدر ٹرمپ صحافی کے سوال پر غصے میں آگئے

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ صحافی کے سوال پر غصے میں آگئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ اے بی سی فیک نیوز ہے، میرا خاندان کے بزنس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ میرا خاندان سعودی عرب کے ساتھ بزنس کرے، میری خواہش ہے کہ میرا خاندان سعودی عرب کے ساتھ مزید بزنس کرے۔ ٹرمپ ایپسٹین فائلز کے سوال پر بھی بھڑک اٹھے اور کہا کہ معزز مہمان کی موجودگی ایسے سوال حیران کن ہیں، میرا ایپسٹین فائلز سے کچھ لینا دینا نہیں ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اوباما نے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات خراب کیے، بائیڈں کو کچھ پتا نہیں تھا کہ اس نے آگے کیا کرنا ہے، میں نے اپنی فوج کو بنایا ہے ٹریلین ڈالرز خرچ کیے ہیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ میں نے آٹھ جنگیں رکوائیں، پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ رکوائی، جنگیں رکوانے پر مجھے فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیوٹن سے بھی جنگ روکنے کے لیے بات کررہا ہوں،۔ امریکی صدر نے کہا کہ میں نے عالیشان اول آفس بنایا ہے لوگ آکر حیران ہوجاتے ہیں، وائٹ ہاؤس کو دوبارہ بہترین طریقے سے بنایا ہے، لوگ وائٹس ہاؤس کا ماربل فلور دیکھ کرحیران رہ جاتے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments