International

امریکی صدر ٹرمپ کو چین کی اب تک کی سب بڑی دھکی!

امریکی صدر ٹرمپ کو چین کی اب تک کی سب بڑی دھکی!

چین نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے چینی مصنوعات پر عائد کیے گئے تازہ ٹیرف کومنافقانہ قرار دیتے ہوئے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ جنگ سے نہیں ڈرتا۔ چین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چینی مصنوعات پر عائد کردہ نئے ٹیرف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے نایاب زمینی معدنیات اور متعلقہ ٹیکنالوجی پر اپنی برآمدی پابندیوں کا دفاع کیا ہے۔ بیجنگ نے امریکی مصنوعات پر جوابی ٹیرف عائد کرنے سے گریز کیا ہے، لیکن کہا ہے کہ وہ جنگ سے نہیں ڈرتے۔ ٹرمپ نے چین کی برآمدی پابندیوں کے جواب میں چینی مصنوعات پر اضافی ٹیرف عائد کرنے اور امریکی سافٹ ویئر کی برآمد پر پابندیاں لگانے کا اعلان کیا تھا۔ اس تجارتی کشیدگی نے عالمی منڈیوں کو متاثر کیا ہے اور ماہرین کا خیال ہے کہ اس سے ٹرمپ اور شی جن پنگ کے ممکنہ اجلاس پر منفی اثر پڑ سکتا ہے۔ چینی وزارت تجارت نے ٹرمپ کے اس الزام کا جواب دیا ہے کہ بیجنگ نے تجارتی کشیدگی میں اضافہ کیا ہے اور امریکی اقدامات سے چین کے مفادات کو نقصان پہنچا ہے جس نے دوطرفہ مذاکرات کے ماحول کو متاثر کیا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments