International

امریکی صدارتی انتخابات: اوباما نے کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان کر دیا

امریکی صدارتی انتخابات: اوباما نے کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان کر دیا

سابق امریکی صدر باراک اوباما نے ڈیمو کریٹس کی نئی صدارتی امیدوار کملا ہیرس کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ جمعہ کے روز ان کے اس تائیدی اعلان سے کملا ہیرس کو غیر معمولی تقویت ملی ہے۔ اوباما نے کہا 'اسی ہفتے کے شروع میں مشعل اور میں نے اپنی دوست کملا ہیرس کو فون کیا اور بتایا کہ ہمارے خیال میں آپ امریکہ کی ایک زبردست صدر ثابت ہوں گی، آپ کے لیے ہماری مکمل حمایت ہو گی۔ اوباما نے یہ بات سوشل میڈیا پر کہی۔ سابق امریکی صدر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا 'ماہ نومبر میں کملا ہیرس کی جیت کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ ہمیں امید ہے کہ آپ بھی ہمارے ساتھ اس کوشش میں شامل ہوں گے۔ ' خیال رہے صدارتی امیدوار کملا ہیرس کے لیے سابق صدر اوباما کی حمایت غیر معمولی اہمیت کی حامل ہے۔ اس سے قبل صدر جو بائیڈن کی حمایت بھی کملا ہیرس کو حاصل ہے۔ اوباما کی حمایت سے کملا ہیرس کی انتخابی مہم تیزی سے آگے بڑھے گی۔ 59 سالہ کملا ہیرس کے لیے 81 سالہ جو بائیڈن صدارتی امیدوار سے دستبردار ہوئے تھے۔ ان کے مد مقابل سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہیں۔ کملا ہیرس کو امریکہ کی پہلی خاتون نائب صدر ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ نومبر میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات میں بھی وہ تاریخ رقم کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ جمعرات کے روز انتخابی مہم کے سلسلے میں اساتذہ سے خطاب کے موقع پر ہیرس نے مد مقابل صدارتی امیدوار ٹرمپ پر اور انتہا پسند ریپیبلیکنز پر بھی شدید حملے کیے۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments