واشنگٹن: ڈیموکریٹک امیدوار کملاہیرس کو امریکی صدارتی انتخاب میں سروے پولز میں ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف تین ریاستوں مشی گن، پنسلوانیا اور وسکونسن میں واضح برتری حاصل ہوگئی ہے۔ خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ہفتے کو شائع ہونے پولز کے نئے نتائج کے مطابق کملا ہیرس کو ڈونلڈ ٹرمپ پر تین اہم ریاستوں پر برتری حاصل ہوگئی ہے اور بظاہر سابق صدر کو گزشتہ ایک برس سے حاصل برتری ختم ہوگئی ہے۔ نیویارک ٹائمز اور سینا کالج کے پولز میں ووٹرز نے کملا ہیرس کے حق میں اپنی رائے دی اور ٹرمپ پر ان کے مقابلے میں کم اعتماد کا اظہار کیا۔ مشی گن، پنسلوانیا اور وسکونسن میں پولز کے نتائج کے مطابق 50 فیصد ووٹرز نے کملا ہیرس کے حق میں رائے دی اور ٹرمپ کو 46 فیصد کی حمایت حاصل رہی۔ امریکی الیکٹورل کالج کے تحت ووٹنگ نظام میں تینوں گنجان آباد ریاستوں کو کسی بھی پارٹی کی جیت کے لیے بنیادی حیثیت دی جاتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مذکورہ ریاستوں کے نئے نتائج گزشتہ ایک برس کے دوران سامنے آنے والے نتائج کے برعکس ہیں کیونکہ اس سے قبل ٹرمپ کا ڈیموکریٹک صدر جوبائیڈن سے مقابلہ برابر ہوتا تھا یا معمولی برتری حاصل ہوتی تھی تاہم گزشتہ ماہ بائیڈن کی دستبرداری کے بعد کملاہیرس کی توثیق کے نتیجے میں ووٹنگ کا نتیجہ مختلف نظر آرہا ہے۔ امریکی صدارتی انتخاب 5 نومبر کو ہوگا اور اس سے تین ماہ قبل ہونے والے پولز میں پوچھے گئے سوالات میں ٹرمپ کو معیشت اور امیگریشن جیسے کلیدی شعبوں میں عوامی حمایت حاصل ہے تاہم کملا ہیرس کو 24 نکات پر برتری حاصل ہے اور اس میں اسقاط حمل کا مسئلہ بھی شامل ہے۔ پول میں کملا ہیرس کو پنسلوانیا میں رجسٹرڈ ووٹرز نے 10 نکات پر برتری دلائی ہے اور کہا ہے کہ وہ انہیں ٹرمپ کے مقابلے میں زیادہ ذہین سمجھتے ہیں اور حکومت کرنے کے لیے بہتر صلاحیت رکھتی ہیں۔ ڈیموکریٹس کے حامیوں نے 81 سالہ جوبائیڈن کی دستبرداری اور کملاہیرس کی بطور صدارتی امیدوار توثیق پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا۔
Source: Social Media
ٹرمپ کے صدارت سنبھالنے سے پہلے شمالی کوریا کے ایک دن میں کئی میزائل تجربے
’احساسِ جُرم‘، اسرائیل کے بعض فوجیوں کا غزہ میں لڑائی سے انکار
فلسطین میں بہت سے بے گناہ لوگ مارے گئے: امریکی صدر جوبائیڈن
جنوبی افریقہ کی غیر قانونی سونے کی کان میں 100 مزدوروں کی موت
لاس اینجلس میں ’گلابی‘ پاؤڈر کیوں پھینکا جارہا ہے؟
غزہ جنگ بندی معاہدہ؛ 7 اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے ایک ہزار فلسطینی قیدی رہا کرنے پر اتفاق
غزہ جنگ بندی معاہدہ؛ 7 اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے ایک ہزار فلسطینی قیدی رہا کرنے پر اتفاق
چین کا ممکنہ پابندی کے تناظر میں ٹک ٹاک یو ایس آپریشنز ایلون مسک کو فروخت کرنے پر غور
غزہ میں ملٹری آپریشن کے دوران اسرائیلی فوجی کے 5 اہلکار دھماکے میں ہلاک؛ 10 زخمی
کویت میں شب معراج پر 3 دن کی چھٹیاں ملیں گی
میں نے اپنا سامان اور فرنیچر پیک کرکے وائٹ ہاؤس واپسی کی تیاری کرلی ہے: میلانیا ٹرمپ
غزہ جنگ بندی مذاکرات حتمی مراحل میں داخل ہوگئے: قطر
حسینہ واجد کی بھانجی برطانوی وزیر بدعنوانی کے الزامات پر مستعفی
سوڈان: ام درمان میں گولا باری سے 120 افراد ہلاک، جنگ شدت اختیار کر گئی