International

امریکی ریاست میساچوسٹس میں ہائے وے پر طیارہ گرکر تباہ

امریکی ریاست میساچوسٹس میں ہائے وے پر طیارہ گرکر تباہ

امریکی ریاست میساچوسٹس میں مین ہائی وے پر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، راہ گیروں کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ میساچوسٹس پولیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پیر کو علی الصبح میساچوسٹس میں ایک ہائی وے کے ساتھ ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس سے آس پاس کے علاقوں میں دھواں پھیل گیا جس کے بعد بڑی شاہراہ کو مجبوراً بند کرنا پڑا۔ یہ اب تک واضح نہیں ہوسکا آیا کہ ڈارٹ ماؤتھ، میساچوسٹس میں پیش آنے والے حادثے میں ہلاکتیں ہوئی ہیں یا لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ گاڑیوں اور کاروں میں گزرنے والے لوگوں کی طرف سے لی گئی ویڈیوز میں، بکھرے اور بھڑکتے ہوئے ملبے کو دیکھا جاسکتا ہے، انٹراسٹیٹ 195 طیارے سے دھواں اٹھتا دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ طیارہ نیو بیڈفورڈ ریجنل ہوائی اڈے پر اترنے کی کوشش کر رہا تھا، تاہم حکام نے یہ بھی بتایا کہ ایسا نہیں لگتا کہ پائلٹ نے ہوائی اڈے کو فلائٹ پلان یا مسافروں کی تفصیلات فراہم کی تھیں۔ ریاستی محکمہ نقل و حمل کے مطابق، حکام نے حادثے کے قریب اطراف کی سڑکوں پر دونوں سمتوں میں جانے والی ٹریفک کو بند کر دیا ہے۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments