میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام نے کہا ہے کہ امریکی مداخلت قبول نہیں کریں گے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق کلاڈیا شین بام نے امریکی صدر کے میکسیکو فوج بھیجنے سے متعلق بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’میکسیکو امریکی فوجی مداخلت قبول نہیں کرے گا‘۔ کلاڈیا شین بام نے کہا ہے کہ امریکا یہ چاہتا ہے کہ ہم منشیات مافیا کے خلاف کارروائی کریں، تو واضح کردوں منشیات فروشوں کے خلاف جو کرنا ہوگا وہ ہم خود کریں گے۔ انہوں نے کہا وہ پہلے بھی کئی بار واضح کرچکی ہیں کہ امریکا میکسیکو میں فوجی کارروائی کرے یہ نہیں ہوسکتا۔ میکسیکو کی صدر نے کہا کہ ’ہم اس ڈرگ مافیا کے خلاف انٹیلجنس معلومات کے تبادلہ کرسکتے ہیں اور اس معاملے میں تعاون کے لیے تیار ہیں‘۔ واضح کرتے چلیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکومیں ڈرگ مافیا کے خلاف امریکی فوج استعمال کرنے کا اشارہ دیا تھا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ
سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد امریکا نے پھر ویٹو کردی