International

امریکی تاریخ کا طویل ترین شٹ ڈاؤن 43 روز بعد ختم، صدر ٹرمپ نے دستخط کر دیے

امریکی تاریخ کا طویل ترین شٹ ڈاؤن 43 روز بعد ختم، صدر ٹرمپ نے دستخط کر دیے

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی تاریخ کے طویل ترین شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کے لیے بل پر دستخط کر دیے ہیں جس کے بعد سرکاری سروسز اور حکومتی آپریشن مکمل بحال ہو سکیں گے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ڈیموکریٹس کی مخالفت کے باوجود ریپبلکن کی اکثریت والے ایوان نمائندگان میں 222 ووٹوں کی اکثریت کے ساتھ بل منظور ہو گیا ہے۔ صدر ٹرمپ کے دستخط کے بعد 43 روز سے جاری شٹ ڈاؤن ختم ہونے سے 6 لاکھ سے زائد معطل شدہ ملازمین کام پر واپس جا سکیں گے جبکہ 60 ہزار سے زائد ایئر ٹریفک کنٹرول عملے کو تنخواہیں مل سکیں گی۔ شٹ ڈاؤن کےاختتام سے ایئرلائنز کے آپریشنز معمول پر آنے کی بھی امید پیدا ہو گئی ہے تاہم تھینکس گیونگ کی تعطیلات کی وجہ سے مکمل بحالی میں کچھ وقت لگے گا۔ علاوہ ازیں حکومتی امداد پر منحصر لاکھوں خاندانوں کو بھی فوڈ سٹیمپس ملنا شروع ہو جائیں گی۔ یکم اکتوبر سے شروع ہونے والے شٹ ڈاؤن کے باعث ایئر لائنز کے آپریشنز سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، جبکہ اتوار کا روز فضائی سفر اور پروازوں کی منسوخی کے لحاظ سے بدترین تھا۔ سیکریٹری ٹرانسپورٹیشن نے خبردار کیا تھا کہ تھینکس گیونگ کی تعطیلات کے دوران صورت حال مزید خراب ہو جائے گی۔ تھینکس گیونگ 27 نومبر کو ہے اور اس موقع پر لاکھوں کی تعداد میں امریکی فضائی سفر کرتے ہیں۔ قانون سازی سے قبل صدر ٹرمپ نے واضح کیا تھا کہ ڈیموکریٹس کے ساتھ کسی سمجھوتے کا امکان نہیں ہے جو کیئر ایکٹ ٹیکس کریڈٹ میں توسیع کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’یہ دنیا میں ہیلتھ کیئر کی سب سے بدترین صورت حال ہے۔‘ انہوں نے کانگریس کو مشورہ دیا کہ وہ انشورنس کے لیے لوگوں کو براہ راست پیسے بھیجے۔ تقریباً سات برس قبل صدر ٹرمپ کے دور میں ہی 35 روز کا شٹ ڈاؤن ہوا تھا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments