International

ڈیموکریٹک رہنما ظہران ممدانی نیویارک کے پہلے مسلمان میئر منتخب

ڈیموکریٹک رہنما ظہران ممدانی نیویارک کے پہلے مسلمان میئر منتخب

ایشیائی نژاد ظہران ممدانی نیویارک سٹی کے میئر منتخب ہوگئے ہیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق نیو یارک شہر کے انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار ظہران ممدانی کامیاب ہوگئے ہیں۔ مسلم امیدوار ظہران ممدانی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کے باوجود آزاد امیدوار اینڈریو کومو کو شکست دی۔ امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک میئر کے انتخابات میں نئی تاریخ رقم ہوگئی ہے جہاں 2001ء کے بعد میئر کے انتخابات میں سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ ریکارڈ کیا گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق ووٹنگ کے لیے پولنگ اسٹیشنز پر شہریوں کی بڑی تعداد موجود رہی، 17 لاکھ سے زائد ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا۔ واضح رہے کہ ظہران ممدانی کہہ چکے ہیں کہ وہ کامیاب ہونے پر گھروں اور دفاتر کے کرائے منجمد کردیں گے، شہر میں مفت ٹرانسپورٹ ہوگی اور چائلڈ کیئر کا دائرہ بڑھایا جائے گا۔ ظہران ممدانی فلسطینیوں کی حمایت میں کھل کر بولنے کے حوالے سے مشہور ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی عدالت انصاف کو مطلوب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نیویارک آئے تو وہ انہیں گرفتار کرا دیں گے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments