International

امریکا کا وینزویلا کے ساحل کے قریب ایک اور کشتی پر حملہ، 6 ہلاک

امریکا کا وینزویلا کے ساحل کے قریب ایک اور کشتی پر حملہ، 6 ہلاک

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ امریکا نے وینزویلا کے ساحل کے قریب ایک اور کشتی پر حملہ کیا ہے، جس میں 6 افراد مارے گئے۔ غیر ملکی ذراء ابلاغ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کمانڈر انچیف کے اختیارات کے تحت کارروائی کا حکم دیا تھا، کارروائی منشیات فروش دہشت گرد تنظیم سے منسلک جہاز پر کی گئی۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی محکمہ جنگ نے وینزویلا کے ساحل کے قریب حملہ کیا ہے، خفیہ معلومات کے مطابق حملے میں نشانہ بنایا گیا جہاز منشیات اوردہشت گرد نیٹ ورک سے جڑا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ کارروائی بین الاقوامی پانیوں میں کی گئی، جس کے نتیجے میں 6 افراد مارے گئے۔ اس سے قبل بھی امریکا نے وینزویلا کے قریب مشتبہ منشیات بردار کشتی کو نشانہ بنایا تھا۔ امریکی وزیر دفاع نے دعویٰ کیا تھا کہ کشتی پر حملے میں 4 افراد ہلاک ہوئے۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ کارروائی بین الاقوامی پانیوں میں وینزویلا کے ساحل کے قریب کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ حملے جاری رہیں گے جب تک امریکی عوام پر حملے ختم نہیں ہوتے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments