چین نے کہا ہے کہ امریکا اسرائیل کا تحفظ نہ کرتا تو سلامتی کونسل کی قراردادیں اور عالمی قوانین پامال نہ ہوتے، امریکا نے بار بار ویٹو کا استعمال کیا۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کیخلاف امریکی ویٹو کے استعمال پر تنقید کی ہے، چین نے غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت کے حوالے سے کہا کہ امریکا ویٹو کا بار بار استعمال نہ کرتا تو غزہ بحران پر سلامتی کونسل کا ردعمل کافی ہوتا۔ چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکا نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں ویٹو کا غلط استعمال کیا، امریکا نے فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے کی کوششوں کو بلاک کیا۔ اس سے قبل چینی وزیر خارجہ وانگ یی کا کہنا تھا کہ عالمی برادری دو ریاستی حل کے تحت فلسطین کی اقوام متحدہ میں مکمل رکنیت کی حمایت کرے، چین غزہ میں جنگ بندی اور جنگ کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے۔ وانگ یی نے کہا کہ دو برسوں سے جاری غزہ جنگ نے بے مثال انسانی المیے کو جنم دیا ہے، بین الاقوامی قانون کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتی اسرائیلی کارروائیاں دو ریاستی حل کو خطرے میں ڈال رہی ہیں اور مشرق وسطیٰ کے استحکام کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطین تنازع کے حل کے لیے عالمی برادری کو تین ناگزیر اقدامات پر عمل کرنا چاہیے جس میں غزہ میں فوری جامع جنگ بندی، فلسطینیوں کی اپنے علاقے پر حکمرانی اور دو ریاستی حل کو مضبوطی سے قائم رکھنا شامل ہے۔
Source: Social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ
ھند رجب پر بنی فلم کے لیے وینس فلم میلے میں غیر معمولی پذیرائی، 23 منٹ تک تالیاں بجتی رہیں
سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد امریکا نے پھر ویٹو کردی