International

امریکہ: شٹ ڈاؤن سے ایئرٹریفک کنٹرول عملے کی کمی، ایک ہزار سے زائد پروازیں منسوخ

امریکہ: شٹ ڈاؤن سے ایئرٹریفک کنٹرول عملے کی کمی، ایک ہزار سے زائد پروازیں منسوخ

امریکہ میں ملکی تاریخ کے طویل ترین شٹ ڈاؤن کے نتیجے میں ایک ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق فیڈرل ایوی ایشن کے احکامات کے تحت ملک کے مصروف ترین ایئر پورٹس پر آئندہ ہفتے مزید پروازیں منسوخ کی جائیں گی۔ شٹ ڈاؤن کے باعث فضائی اڈوں پر ایئر ٹریفک کنٹرول عملے کی کمی سے مشکلات کا سامنا ہے جبکہ تقریباً ایک ماہ سے ملازمین کو تنخواہیں نہیں ادا کی گئیں۔ جمعے کو امریکہ کے 40 ایئرپورٹس بشمول اٹلاناٹا، ڈیلاس، ڈینور اور شمالی کیرولینا میں شارلٹ ایئر پورٹ پر مسافروں کا رش لگا ہوا تھا جبکہ کئی ایئر لائنز نے فلائٹ چلنے کے وقت سے کچھ دیر پہلے پروازیں منسوخ کیں۔ ایئرلائنز نے پروازوں کے شیڈیول میں خلل پیدا ہونے کے حوالے سے خبردار کیا ہے تاہم غیرملکی فلائٹس نہیں متاثر ہوں گی۔ ٹرانسپورٹیشن سیکریٹری شان ڈفی کا کہنا ہے کہ اگر شٹ ڈاؤن برقرار رہا اور تنخواہیں نہ ملنے پر مزید ایئر کنٹرول عملہ کام پر نہ آ سکا تو پروازوں کی تعداد مزید 15 سے 20 فیصد کم کر دی جائے گی۔ ابتدائی طور پر ملک کے 40 بڑے ایئرپورٹس پر پروازوں کی تعداد میں دس فیصد کمی کی گئی ہے۔ پروازوں کو ٹریک کرنے والی ویب سائٹ ’فلائیٹ اویئر‘ کے مطابق جمعے کو ملک بھر میں ایک ہزار سے زیادہ پروازیں منسوخ کی گئیں جو جمعرات کے مقابلے میں پانچ گنا زیادہ ہیں۔

Source: soclal media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments