International

امریکہ میں حکومت کے شٹ ڈاؤن کے باعث پروازوں کے متاثر ہونے کا سلسلہ جاری، 1400 سے زائد فلائٹس منسوخ

امریکہ میں حکومت کے شٹ ڈاؤن کے باعث پروازوں کے متاثر ہونے کا سلسلہ جاری، 1400 سے زائد فلائٹس منسوخ

رواں ہفتے امریکی حکومت کی جانب سے شٹ ڈاؤن کے باعث ایئر لائنز کو ہوائی ٹریفک کم کرنے کے حکم کے باعث پروازوں کا شیڈول متاثر ہونے کا سلسلہ جاری ہے اور سنیچر کے روز 1,400 سے زیادہ پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ پروازوں کی آمدورفت پر نظر رکھنے والے فلائٹ ٹریکر ’فلائیٹ اویر‘ کے مطابق، تقریباً 6,000 پروازیں تاخیر کا بھی شکار ہوئیں۔ جمعہ کو تقریباً 7,000 سے زائد پروازوں کو تاخیر کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) نے گذشتہ ہفتے کے آغاز میں اعلان کیا تھا کہ ملک کے مصروف ترین ہوائی اڈوں میں سے 40 پر ہوائی سفر کی صلاحیت کو 10 فیصد تک کم کر دی جائیں گی۔ ایف اے اے کا کہنا تھا کہ شٹ ڈاؤن کے دوران بغیر تنخواہ کے کام کر رہے ایئر ٹریفک کنٹرولرز تھکاوٹ کا شکار ہو رہے ہیں۔ ریپبلکن اور ڈیموکریٹ کانگریس اراکین میں تقسیم کے باعث یکم اکتوبر سے شروع ہونے والا حکومتی شٹ ڈاؤن اب تک جاری ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments