دنیا بھر میں پاسپورٹ کی درجہ بندی کرنے والی تنظیم ہینلے پاسپورٹ انڈیکس نے پاسپورٹ کی 2025 کی درجہ بندی جاری کر دی ہے۔ اس رپورٹ کے جاری ہونے کے بعد امریکہ کو ایک بڑا دھچکا لگا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق امریکی پاسپورٹ 20 سال میں پہلی بار دنیا کے 10 طاقتور ترین پاسپورٹوں کی فہرست سے باہر ہو گیا ہے۔ رپورٹ میں سنگاپور کے پاسپورٹ کو پہلے نمبر پر رکھا گیا ہے، جب کہ ہندوستان میں چند سال کی کمی کے بعد مسلسل بہتری آئی ہے۔ پہلے نمبر پر آنے والا امریکہ اب ملائیشیا کے ساتھ 12ویں نمبر پر آ گیا ہے۔ دونوں ممالک کو 180 ممالک تک ویزا فری یا ویزہ آن ارائیول رسائی حاصل ہے۔ 2024 میں امریکہ اس فہرست میں ساتویں نمبر پر تھا۔ ہینلے کی رپورٹ کے مطابق سنگاپور کو 193 ممالک تک ویزہ فری یا ویزہ آن ارائیول رسائی حاصل ہے، اس کی درجہ بندی سب سے اوپر ہے۔ جاپان کے بعد جنوبی کوریا دوسرے نمبر پر ہے جس کی رسائی 190 ممالک تک ہے۔ یورپی ممالک جیسے سوئٹزرلینڈ، لکسمبرگ، جرمنی، اٹلی اورا سپین چوتھے نمبر پر ہیں۔ ہندستان نے اس بار اچھی رینکنگ حاصل کی ہے۔ رپورٹ میں 59 ممالک تک ویزا فری یا ویزا آن ارائیول رسائی کے ساتھ ہندستان 85 ویں نمبر پر ہے۔ یہ ہندستان کے لیے اچھی رینکنگ سمجھی جارہی ہے۔ کووڈ19- وبائی امراض کے بعد، ہندستان کی درجہ بندی 90ویں نمبر پر آگئی تھی۔ تاہم، 2023 میں، ہندستان 84 ویں اور 2024 میں، 80 ویں نمبر پر تھا۔
Source: Social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ
ھند رجب پر بنی فلم کے لیے وینس فلم میلے میں غیر معمولی پذیرائی، 23 منٹ تک تالیاں بجتی رہیں
سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد امریکا نے پھر ویٹو کردی