International

امریکہ بھر میں صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے

امریکہ بھر میں صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے

بوسٹن، ایٹلانٹا، شکاگو، واشنگٹن اور لاس اینجلس سمیت متعدد شہروں میں امریکہ کے مختلف شہروں میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اقتدارپسندانہ پالیسیوں کے خلاف بہت بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے جن میں دسیوں لاکھ افراد نے شرکت کی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکہ بھر میں 2600 احتجاجی اجتماعات ہوئے جن میں مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں "بادشاہت نامنظور" اور "بادشاہوں کے مخالف ہیں" جیسے پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق دسیوں لاکھ افراد نے صدر ٹرمپ مخالف مظاہروں میں حصہ لیا اور ٹرمپ انتظامیہ کی بد عنوانی اور نا اہلی کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ مختلف امریکی شہروں میں بیک وقت ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں "حکومت کو ہٹاؤ" "خطرہ، خطرہ اور وائٹ ہاؤس میں حملہ آور ہے" جیسے نعرے لگائے گئے۔ مظاہرین آزادی اظہار اور مہاجروں کے خلاف ڈونلڈ ٹرمپ کی شدت پسندانہ پالیسیوں پر شدید احتجاج کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے امریکہ کو ایک پولیس اسٹیٹ میں تبدیل کرکے رکھ دیا ہے اور وہ خود آمر بنے بیٹھے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments