International

ہالی ووڈ سٹار جنیفر اینسٹن کی ٹرمپ کے نائب جے ڈی وانس پر کڑی تنقید

ہالی ووڈ سٹار جنیفر اینسٹن کی ٹرمپ کے نائب جے ڈی وانس پر کڑی تنقید

جے ڈی وانس، جنہیں سابق صدر اور ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے جیتنے کی صورت میں اپنا رننگ میٹ منتخب کیا تھا، کو خاتون ہالی ووڈ سٹار جینیفر اینسٹن کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ وجہ یہ ہے کہ جے ڈی وانس نے اپنے ایک سابق بیان میں بچوں سے محروم کملا ہیرس کو مخاطب کرکے ان کا مذاق اڑایا تھا کہ جن لوگوں کے بچے نہیں ہوتے وہ بلیاں پالتے ہیں۔ مشہور سیریز "فرینڈز" کی سٹار جینیفر اینسٹن نے نائب صدر کو تنقید کا نشانہ بنایا اس لیے بنایا کہ انہوں نے کملا ہیرس کو بلیاں رکھنے والی خواتین میں شمار کیا تھا۔ ہالی ووڈ سٹار جینیفر اینسٹن نے "انسٹاگرام" سٹوری فیچر کے ذریعے یہ کہتے ہوئے تبصرہ کیا کہ میں یقین نہیں کرسکتی کہ یہ الفاظ کسی ممکنہ نائب صدر کی طرف سے آرہے ہیں۔ اینسٹن نے مزید کہا میں صرف اتنا کہہ سکتی ہوں کہ جے ڈی وانس میں دعا کرتی ہوں کہ آپ کی بیٹی اتنی خوش قسمت ہو کہ ایک دن اس کے اپنے بچے ہوں۔ 55 سالہ ہالی ووڈ سٹار نے 2021 میں ڈونلڈ ٹرمپ کے نائب صدارتی امیدوار کے متنازع بیانات دینے کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں جے ڈی وانس نے ڈیموکریٹس پارٹی کی خواتین کو بے اولاد بلیاں رکھنے والی خواتین قرار دیا اور کہا یہ وہ خواتین ہیں جو اپنی نجی زندگی میں دکھی ہیں اور اب باقی ملک کو بھی بدحال کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کملا ہیرس کو ایک ایسی لوگوں کی پارٹی میں شامل قرار دیا جو ان لوگوں کے زیر کنٹرول ہیں جن کے بچے نہیں ہیں۔ واضح رہے ہیرس کے بچے نہیں ہیں لیکن وہ اپنے شوہر ڈوگ ایمھوف کے دو بچوں کی پرورش میں شامل ہیں۔ انسٹاگرام پر اپنے تبصرے میں جینیفر اینسٹن نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ آپ کی بیٹی کو دوسرے آپشن کے طور پر مصنوعی حمل کا سہارا لینے کی ضرورت نہیں ہوگی کیونکہ آپ اسے بھی اس سے دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments