Sports

النصر ویمن فٹ بال ٹیم کی برازیلین کھلاڑی نے اسلام قبول کر لیا، عمرہ کی ادائیگی

النصر ویمن فٹ بال ٹیم کی برازیلین کھلاڑی نے اسلام قبول کر لیا، عمرہ کی ادائیگی

سعودی فٹ بال کلب النصر نے ویمن ٹیم کی برازیلین کھلاڑی کیتھلین سوزا کے اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا ہے۔ النصرکلب کی خواتین کھلاڑیوں نے کیتھلین سوزا کے قبول اسلام پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اعزاز میں تقریب منعقد کی اور مبارک باد دی۔ النصرکلب نے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ میں لکھا کہ’ہم اپنی کھلاڑی کیتھلین کی زندگی کے اہم لمحے میں ان کے ساتھ ہیں اور رب کریم سے دعا گو ہیں کہ وہ انہیں استقامت عطا فرمائے اوران کے دل کو اطمینان اور سکون سے بھردے۔‘ ایکس اکاؤٹ پر کیتھلین سوزا نے قبول اسلام کے حوالے سے کہا کہ ’کافی عرصے سے اپنے لیے صرف درست راستے کی تلاش میں تھی تاکہ اپنے لیے بہترین راستے کا انتخاب کرسکوں۔‘ واضح رہے 29 سالہ کیتھلین سوزا ریاست ساؤپاؤلو میں پیدا ہوئیں، وہ اطالوی کلب انٹر میلان کے لیے سینٹربیک کے طور پرکھیلتی رہیں، سعودی عرب کے النصرکلب میں شامل ہونے سے قبل 2022 سے 2024 تک ریال میڈرڈ سے منسلک تھیں۔ کیتھلین کو بچپن سے فٹ بال کا شوق تھا انہوں نے اس کا آغاز برازیل میں سینٹوس ایف سی نوجوان ٹیموں میں ایک مختصر مدت کے لیے کیا۔ بعدازاں وہ امریکہ منتقل ہو گئیں جہاں انہوں نے سنٹرل فلوریڈا کی یونیورسٹی لوئس ول میں تعلیم حاصل کی۔ کیتھلین نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی اسلام قبول کرنے کے حوالے سے مختصر وڈیوپیغام بھی جاری کیا جس میں انہیں اپنی ساتھیوں کے ساتھ مسجد الحرام میں عمرہ کی ادائیگی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے کیتھلین کے قبول اسلام کی ویڈیو کو سب سے خوبصورت ویڈیو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’مسجد الحرام میں خاتون پلیئر کی اپنے ساتھیوں کے ساتھ عمرہ کی ادائیگی کے مناظر محض ذاتی لمحے نہیں بلکہ ان کی مسرت اور سکون کے عکاس ہیں جو انہوں نے قبول اسلام کے بعد اپنے دل میں محسوس کیے۔‘

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments