International

الجزائر میں روزانہ اوسطا طلاق کے 240 کےکیسز،طلاق کی عجیب وجوہات

الجزائر میں روزانہ اوسطا طلاق کے 240 کےکیسز،طلاق کی عجیب وجوہات

الجزائر میں طلاق کے کیسز شادی کے 33 فیصد سے زیادہ ہو گئے ہیں۔ سال 2023ء میں طلاق کے 93,400 کیسز ریکارڈ کیے گئے، جبکہ ماہرین نے اس رجحان کی مختلف وجوہات بتائی ہیں۔ یہ تعداد الجزائر کے ادارہ شماریات کی جانب سے سامنے آئی ہے، جب کہ 2021ء میں 76 ہزار طلاق کے کیسز رجسٹر کیے گئے تھے۔ 2022ء میں 84 ہزار ریکارڈ کیے گئے۔ گذشتہ سال یہ تعداد بڑھ کر 93 ہزار تک پہنچ گئی۔ وکیل اور ماہر نفسیات احمد قورایہ کے مطابق "فیصلہ شدہ طلاق کی فائلوں کی تعداد سرخ لکیر سے تجاوز کر گئی ہے جس سے خطرے کی گھنٹی بج چکی ہے‘‘۔ انہون نے مزید کہا کہ "موجودہ دور مادی پہلوؤں کے ظلم و ستم کا دور ہے۔اس نے خاندانی تعلقات کو منقطع کر دیا ہے۔ خواتین کے کردار کو تبدیل کر دیا ہے۔ان کی حیثیت کو کم کیا ہے اور انہیں آزادی کا یقین دلانے کے لیے دھوکے میں ڈال دیا ہے۔ مادی اور اخلاقی ترقی کی آڑ انہیں ایک تاریک سرنگ میں دھکیل دیا ہے"۔ تاہم ایڈووکیٹ قواریہ کے مطابق صرف یہی وجوہات نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ "طلاق کے کیس اکثر میرے دفتر میں آتے ہیں۔ اگر ہم میں سے کوئی عقل، بصیرت اور گہرائی کے ساتھ ان کی وجوہات پر غور کرے جو طلاق کا باعث بنتی ہیں تو نفسیاتی نقطہ نظر سے ہر معاملے کے پیچھے ایک سے زیادہ اور مختلف عوامل دکھائی دیتے ہیں۔ کچھ وجوہات معروف اور معمول کی ہوسکتی ہیں۔ان میں ایک دوسرے میں دلچسپی کی کمی ایک وجہ ہو سکتی ہے۔ وہ نا دانستگی میں اپنے پارٹنرکو نقصان پہنچا رہے ہوتے ہیں"۔ اس میں "تنہائی یا ازدواجی بوریت کا عنصر بھی شامل ہے جو شادی کی مدت کے بعد ازدواجی زندگی کو نمایاں کرتا ہے۔ ان میں سے ہر ایک یہ دلیل دیتا ہے کہ وہ دوسرے کے جھوٹے بہانوں کا شکار ہے۔یہ جھوٹ میاں بیوی کو طلاق کی طرف لے جا سکتا ہے۔ میاں بیوی کے درمیان اعتماد کا فقدان اور ہر ایک کی نفسیات میں شکوک و شبہات کا پھیل جانا جذباتی طلاق اور ایک دوسرے سے بیگانگی کا باعث بنتا ہے"۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments