ہاکی ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا، کوالیفائرز مصر، بھارت اور چلی میں کھیلے جائیں گے۔ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) کے مطابق چلی میں مینز اور ویمنز کا ایونٹ ہوگا، بھارت میں صرف ویمن جبکہ چلی میں صرف مینز کا ایونٹ ہوگا۔ پاکستان ہاکی ٹیم مصر میں ہونے والے کوالیفائنگ راؤنڈ میں شرکت کرے گی، جو یکم سے7 مارچ تک اسماعیلیہ میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کےعلاوہ مصر، انگلینڈ، ملائیشیا، جاپان، آسٹریا، چین اور امریکا کی ٹیمیں کھیلیں گی، پاکستان ہاکی ٹیم گروپ بی میں چین، ملائیشیا اور آسٹریا سے مقابلہ کرےگی، یکم مارچ کو پاکستان ٹیم چین، 2 مارچ کو ملائیشیا اور 4 مارچ کو آسٹریا سے مقابلہ کرے گی۔ مردوں کے دونوں کوالیفائرز کی تین، تین ٹیمیں ورلڈ کپ کےلیے کوالیفائی کریں گی، چوتھی پوزیشن کی ٹیم بھی 2026 ہاکی ورلڈ کپ کےلیے کوالیفائی کرلے گی۔ ہاکی ورلڈ کپ 2026 اگست میں بیلجئم اور نیدرلینڈزمیں کھیلا جائے گا، ایونٹ میں16 ٹیمیں شرکت کریں گی، نیدرلینڈز اور بیلجیئم بطور میزبان پہلے ہی کوالیفائی کرگئے ہیں۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے

خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
گمنام ارب پتی نے اپنی ساری جائیداد معروف فٹ بالر کے نام کردی