پاکستان ٹی-20 ورلڈ کپ 2026 میں ہندوستان کے ساتھ کھیلنے کوراضی ہوگیا ہے۔ طے شیڈول کے مطابق، یہ میچ 15 فروری کوکولمبومیں کھیلا جانا ہے۔ پاکستان نے لاہورمیں ہوئی میٹنگ کے بعد یہ فیصلہ لیا ہے۔ اس میٹنگ میں پاکستان اوربنگلہ دیش نے آئی سی سی کے سامنے کئی مطالبات رکھے تھے، جن میں سے کچھ مطالبات کوتسلیم بھی کرلیا گیا ہے۔ بنگلہ دیش کوٹی-20 ورلڈ کپ 2026 سے باہرکردیا گیا تھا۔ لاہورمیں ہوئی میٹنگ میں یہ مطالبہ رکھا گیا کہ ورلڈ کپ سے باہرہونے پربھی بنگلہ دیش کومعاوضہ دیا جائے۔ اس پرانٹرنیشنل کرکٹ کونسل راضی ہوگیا ہے۔ معاوضے کے طورپر بنگلہ دیش کوانڈر-19 ورلڈ کپ اورخواتین ورلڈ کپ کی میزبانی بھی دی جاسکتی ہے۔ دوسری طرف، پاکستان نے آئی سی سی آئی ریوینیو میں اپنا حصہ بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا۔ رپورٹس کے مطابق، ابھی آئی سی سی ریوینیومیں حصہ داری 5.75 فیصد ہے، جو تقریباً 35-34 ملین امریکی ڈالرکے برابربتایا جاتا ہے۔ آئی سی سی نے پاکستان کے اس مطالبے پربھی غورکرنے کی بات کہی ہے۔ ہندوستان اورپاکستان کے درمیان سال 2012 کے بعد کبھی دوطرفہ سیریزنہیں کھیلی گئی ہے۔ پاکستان نے دوطرفہ سیریزکو دوبارہ شرو ع کرنے کا مطالبہ کیا تھا، لیکن آئی سی سی نے اس مطالبہ کومسترد کردیا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا کہنا ہے کہ کسی بھی دوممالک کے درمیان سیریزکرانا، اس کے دائرہ اختیارمیں نہیں آتا ہے۔ ٹی-20 ورلڈ کپ 2026 میں ہندوستان اورپاکستان کا میچ ہائی برڈ ماڈل کے تحت نیوٹرل وینیو یعنی سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ممالک کے بورڈ کے درمیان چمپئنزٹرافی 2025 کے وقت ہائی برڈ ماڈل پررضامندی بندی تھی۔ اس کے بع ہندوستان-پاکستان میچ نیوٹرل وینیوپرکھیلے جاتے رہے ہیں۔ وہیں آئی سی سی نے ہندوستان بنام پاکستان بنام بنگلہ دیش ٹرائی سیریزشروع کرنے کی تجویزکومسترد کرنے کی بھی یہی وجہ بتائی ہے۔ آپ کوبتادیں کہ گزشتہ سال ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو وائٹ بال (سفید گیند) سیریزکے لئے بنگلہ دیش کا دورہ کرنا تھا، جسے کشیدہ ماحول کی وجہ سے 2026 کے لئے ملتوی کردیا گیا تھا۔ ٹیم انڈیا کے اس دورے پربھی بحران کے بادل منڈلانے رہے ہیں۔ یہ ایک ہی دن میں پاکستان کے لئے دوسرا جھٹکا ہے کیونکہ آئی سی سی اس کے مطالبات کومسترد کرچکا ہے۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
گمنام ارب پتی نے اپنی ساری جائیداد معروف فٹ بالر کے نام کردی