ٹی 20 ورلڈ کپ کا سب سے بڑا مقابلہ پاک بھارت ٹاکرا پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارتی کپتان سوریہ کمار یادیو نے ٹاس کے بعد پاکستانی کپتان سلمان علی آغا سے ہاتھ نہیں ملایا۔ ہندستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ ابھیشیک شرما اور کلدیپ یادو کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ توقع کے مطابق ہندستانی کرکٹ ٹیم کپتان سوریہ کمار یادو نے پاکستانی کپتان سلمان سے مصافحہ کرنے سے گریز کیا اور ٹاس کے بعد دونوں ٹیموں کے کپتان اپنی راہ لی۔ ٹی20 ورلڈ کپ کا یہ میچ کئی سارے تنازعات کے بعد شیڈول ہوا ہے۔ بنگلہ دیش کو ٹی20 ورلڈ کپ سے نکالے جانے کے بعد پاکستان نے انڈیا کے خلاف اس میچ سے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا تاہم بعد ازاں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کی مداخلت کے بعد پاکستان نے میچ کھیلنے کے لیے ہامی بھری۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس مئی میں پاکستان اور انڈیا کی محدود جنگ کے بعد دونوں ممالک کی کشیدگی کھیل کے میدان میں بھی دیکھنے میں آئی ہے۔ انڈین کھلاڑیوں کی جانب سے پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ ہاتھ ملانے سے گریز کیا جاتا رہا ہے تاہم اس میچ میں بھی ٹاس کے دوران دونوں سکیپرز نے ہاتھ نہیں ملائے۔ ٹی20 کرکٹ کی تاریخ میں انڈیا اور پاکستان 16 مرتبہ آمنے سامنے آئے ہیں جن میں سے ایک میچ ٹائی اپ ہوا جبکہ صرف تین میچز میں پاکستان نے فتح حاصل کی۔ ٹی20 ورلڈ کپ کے رواں سیزن میں دونوں ٹیمیں ناقابل شکست ہیں۔ انڈیا کی پلیئنگ الیون انڈیا کی پلیئنگ الیون میں ابھیشیک شرما، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، تلک ورما، سوریہ کمار یادیو (کپتان)، ہاردک پانڈیا، شیوم دوبے، رنکو سنگھ، اکشر پٹیل، کلدیپ یادیو، ورون چکرورتی اور جسپریت بمراہ شامل ہیں۔ پاکستان کی پلیئنگ الیون پاکستان کی پلیئنگ الیون میں صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا (کپتان)، بابر اعظم، محمد نواز، شاداب خان، فہیم اشرف، عثمان خان (وکٹ کیپر)، شاہین شاہ آفریدی، ابرار احمد اور عثمان طارق شامل ہیں۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
گمنام ارب پتی نے اپنی ساری جائیداد معروف فٹ بالر کے نام کردی