International

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پیر کو صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے پر ووٹنگ کرے گی

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پیر کو صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے پر ووٹنگ کرے گی

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی توثیق کے لیے ایک قرارداد پر ووٹنگ کرے گی۔ فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق گذشتہ ہفتے امریکی اہلکاروں نے باضابطہ طور پر 15 رکنی سلامتی کونسل میں مذاکرات شروع کیے تاکہ ایک متن تیار کیا جا سکے جو اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے بعد کے اقدامات کو آگے بڑھائے اور ٹرمپ کے منصوبے کی توثیق کرے۔ قرارداد کے مسودے میں کہا گیا ہے کہ ’بورڈ آف پیس کے قیام کا خیرمقدم کرتے ہیں‘، جو غزہ کے لیے ایک عبوری حکومتی ادارہ ہوگا جس کی صدارت نظریاتی طور پر ٹرمپ کریں گے اور اس کا مینڈیٹ 2027 کے آخر تک جاری رہے گا۔ یہ رکن ممالک کو اجازت دے گا کہ وہ ایک ’عارضی بین الاقوامی استحکام فورس تشکیل دیں جو اسرائیل اور مصر کے ساتھ ساتھ نئی تربیت یافتہ فلسطینی پولیس کے ساتھ مل کر سرحدی علاقوں کو محفوظ بنانے اور غزہ پٹی کو غیر عسکری بنانے میں مدد کرے۔ پچھلے مسودوں کے برعکس تازہ ترین مسودے میں ممکنہ مستقبل کی فلسطینی ریاست کا ذکر ہے۔ امریکہ اور کئی عرب و مسلم اکثریتی ممالک بشمول مصر، سعودی عرب اور ترکیہ نے جمعے کو سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ جلد از جلد قرارداد کو منظور کرے۔ ان ممالک نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ ’امریکہ، قطر، مصر، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، انڈونیشیا، پاکستان، اردن اور ترکیہ سلامتی کونسل کی زیر غور قرارداد کے لیے مشترکہ حمایت کا اظہار کرتے ہیں۔‘ اور مزید کہا کہ وہ اس اقدام کی ’فوری منظوری‘ چاہتے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments