International

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا ٹرمپ غزہ جنگ بندی منصوبے کا خیرمقدم

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا ٹرمپ غزہ جنگ بندی منصوبے کا خیرمقدم

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ٹرمپ غزہ جنگ بندی منصوبے کا خیرمقدم کیا ہے۔ ایک بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ امن کے لیے عرب اور مسلم ممالک کا اہم کردار بھی قابل تعریف ہے، معاہدے اور اس کے نفاذ کے لیے تمام فریقوں کا پُرعزم ہونا اہم ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح غزہ تنازع سے پیدا شدہ بدترین انسانی تکالیف کو کم کرنا ہے، غزہ میں فوری جنگ بندی اور بلا رکاوٹ انسانی امداد کی رسائی ہونی چاہیے۔ عالمی ادارے کے سربراہ نے کہا کہ غزہ سے تمام یرغمالیوں کی فوری اور غیرمشروط رہائی ہونی چاہیے، امید ہے یہ اقدامات دو ریاستی حل کے لیے سازگار حالات پیدا کریں گے۔ انتونیو گوتریس نے کہا کہ اقوام متحدہ مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کی کوششوں میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments