ڈھاکہ ٹیسٹ کے تیسرے دن پاکستان کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 386 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ بنگلہ دیش کی پہلی اننگز کے سکور 413 رنز کے جواب میں پاکستان پہلی اننگز میں 386 رنز پر ڈھیر ہوگئی جس کے بعد پاکستان کو 27 رنز خسارے کا سامنا ہے۔ تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر بنگلہ دیش بغیر کسی نقصان کے سات رنز بنائے ہیں۔ پاکستان نے اتوار کو اپنی پہلی اننگز کا آغاز ایک وکٹ پر 179 رنز سے کیا۔ پاکستان کی جانب سے کریز پر موجود اذان اویس نے 84 اور عبداللّٰہ فضل نے 37 رنز کے ساتھ اپنی اننگز کو آگے بڑھانا شروع کیا، بعدازاں اپنے پہلے ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے اذان اویس پہلے ہی سیشن میں 103 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ اذان اویس کیرئیر کے پہلے ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے پاکستان کے 14ویں بیٹر بن گئے، جنہوں نے 153 گیندوں پر 14 چوکوں کی مدد سے سنچری مکمل کی۔ اس کے بعد پاکستان کی تیسری وکٹ 226 رنز پر گرگئی جب کپتان شان مسعود 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، جس کے اگلے ہی اوور میں 227 رنز پر پاکستان کی چوتھی وکٹ بھی گر گئی جب سعود شکیل صفر پر آؤٹ ہوئے۔اس کے علاوہ پاکستان کےعبداللہ فضل نے بھی کیرئیر کے پہلے ہی ٹیسٹ میں ففٹی سکور کی۔ ٹیم کے مجموعی 230 سکور پر عبداللہ فضل 60 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے اور یوں پاکستان کی پانچ وکٹیں گرگئیں۔ اس موقع پر سلمان آغا اور محمد رضوان نے ٹیم کو سہارا دینے کی کوشش کی تاہم وہ دونوں بھی بالترتیب 58 اور 59 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ پاکستان کی پوری ٹیم 386 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے مہدی حسن میراز نے 5 جبکہ تسکین احمد اور تاج الاسلام نے دو دو وکٹیں حاصل کی۔ اس سے قبل پہلی اننگ میں بنگلادیش کی ٹیم 413 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔ نجم الحسن شانتو 101، مومن الحق 91 اور مشفیق الرحیم 71 رنز بنا کر نمایاں رہے تھے۔ پاکستان کے محمد عباس نے 5 اور شاہین آفریدی نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نعمان علی اور حسن علی نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا تھا۔
Source: scoial media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا

’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے