پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ عمر گل نے کہا ہے کہ اگر ہم دو دن مسلسل بیٹنگ کریں تو ہمارے پاس موقع ہے کہ میچ جیت سکتے ہیں۔ سہلٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمر گل کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس دو دن موجود ہیں، امکان ہے کہ بارش بھی ہوجائے، میچ میں ابھی کافی وقت ہے۔ پاکستانی بولنگ کوچ کا کہان تھا کہ اتنا کم وقت نہیں کہ میچ ڈرا ہوسکے، دونوں ٹیموں کے پاس میچ جیتنے کا موقع ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ذہنی طور پر ہدف حاصل کرنے کے لیے تیار ہیں اور کوشش بھی کریں گے۔ 437 رنز کا ہدف حاصل کرنے کے لیے دو سے تین اچھی پارٹنرشپ لگنی چاہئیں۔ کرکٹ میں ہر چیز ممکن ہوسکتی ہے۔ عمر گل نے کہا کہ پہلے دن پچ بولرز کے لیے سازگار تھی، نمی تھی اور سوئنگ بھی تھا جبکہ دوسرے اور تیسرے روز بیٹرز کو کافی مدد ملی، پچ بیٹرز کے لیے بہترین تھی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بنگلا دیش کے بیٹرز نے بہت اچھا کھیلا ہے ہمارے بولرز بدقسمت رہے۔ ہم نے ریویو کی سہولت کو ٹھیک طریقے سے استعمال نہیں کیا۔ بولرز کی اسپیڈ کے متعلق عمر گل کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں بولرز کی اسپیڈ ٹھیک تھی، تاہم ریڈ بال میں بولرز کی اسپیڈ نیچے آجاتی ہے۔ کسی بھی فارمیٹ میں کھیل رہے ہوں تو اسپیڈ اہم ہوتی ہے۔ پاکستانی کوچ کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ہم زیادہ ٹیسٹ میچز نہیں کھیلتے جس کی وجہ سے بولرز کا ردھم نہیں بنتا، بولرز نے کوشش کی، وہ 6 سیشن فیلڈ پر رہے، پہلے ٹیسٹ میں 40 سے زیادہ اوورز پیسرز نے کیے۔ عمر گل کا کہنا تھا کہ انرجی ہمارے بولرز میں ہے، بس مشکل تب آتی ہے جب ہم ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیلتے، ہم چھ ماہ بعد ٹیسٹ کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ گرمی اور نمی بھی ہے بولرز کے لیے مشکل ہوتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کسی بھی ٹورنامنٹ کے لیے جاتے وقت اس کی پہلے تیاری کرتے ہیں۔ پی ایس ایل جلدی شروع ہوتا ہے لیکن ورلڈ کپ کی وجہ سے آگے ہوگیا۔ پی ایس ایل کھیلنے والوں کو پریکٹس کا موقع نہیں ملا۔ پاکستانی کوچ نے کہا کہ کل صبح اٹھ کر سوشل میڈیا پر دیکھا تو شاہین اور میرے متعلق گفتگو ہو ریی تھی کہ شاہین کوچ کی بات نہیں مان رہا۔ ایسی کوئی بات نہیں ہے۔ حسن علی گرا تھا اس کے سر پر چوٹ لگی تھی۔ اپنی بات جاری رکھتے ہوئے عمر گل کا کہنا تھا کہ شاہین باہر بیٹھا ہوا تھا، اس کے ساتھ گفتگو کی تھی کہ حسن کے سر پر گیند لگی ہے آپ چلے جاؤ۔ دیکھنے میں ایسے لگ رہا تھا کہ شاہین کہہ رہا ہے ’’اس کا دماغ ٹھیک نہیں‘‘، تاہم ایسا کچھ نہیں ہے۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے