National

اگنی پتھ اسکیم کے لیے فوج سے  نہیں لیا گیا مشورہ :کھڑکے

اگنی پتھ اسکیم کے لیے فوج سے نہیں لیا گیا مشورہ :کھڑکے

نئی دہلی، 26 جولائی: کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے جمعہ کو وزیر اعظم نریندر مودی پر اگنی پتھ اسکیم کے بارے میں ملک کو گمراہ کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ انہوں نے اس اسکیم کو نافذ کرنے سے پہلے فوج سے مشورہ نہیں کیا۔ مسٹر کھڑگے نے آج یہاں کہا کہ اس اسکیم کو من مانے طور پر لاگو کیا گیا ہے اور اس کے بارے میں کسی سے مشورہ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے اس اسکیم کو نوجوانوں کے مستقبل سے کھیلنے کے مترادف قرار دیا اور کہا کہ اس سے ان کا مستقبل تباہ ہو رہا ہے، اس لیے اس تعلق سے ملک کے نوجوانوں میں غصہ پایا جاتا ہے۔ اس اسکیم کی ہر طرف سے مخالفت ہو رہی ہے، اس لیے حکومت کو اسے فوری طور پر واپس لینا چاہیے۔ کانگریس صدر نے سوشل میڈیا ہینڈل ایکس پر لکھا مودی جی، کہہ رہے ہیں کہ فوج کے کہنے پر ان کی حکومت نے اگنی پتھ اسکیم نافذ کی تھی، یہ سراسر جھوٹ ہے اور یہ فوج کی ناقابل معافی توہین ہے۔مودی جی صاف صاف جھوٹ بول رہے اور کنفیوژن پھیلا رہے ہیں۔ سابق آرمی چیف کا حوالہ دیتے ہوئے، مسٹر کھڑگے نے کہا ’’سابق آرمی چیف (ریٹائرڈ) جنرل ایم ایم نروانے جی نے ریکارڈ پر کہا ہے کہ ’اگنی پتھ‘ اسکیم میں چار سال کی سروس کے بعد 75 فیصد لوگوں کو رکھنا تھا اور 25 فیصد کو ریٹائر کرنا تھا لیکن مودی حکومت نے اس کے برعکس کیا اور تینوں فوجی دستوں میں زبردستی اس اسکیم کو نافذ کیا۔‘‘ اطلاعات کے مطابق سابق آرمی چیف نروانے نے بھی اپنی کتاب میں کہا ہے جسے مودی حکومت نے شائع ہونے سے روک دیا ہے کہ ’اگنی پتھ‘ اسکیم فوج کے لیے چونکا دینے والی تھی اور بحریہ اور فضائیہ کے لیے ایک گرج کی طرح تھی۔‘‘ مسٹر کھڑگے نے کہا ’’چھ ماہ کی ٹریننگ کے بعد مودی جی کس سطح کے سپاہی بنا رہے ہیں؟ نہ انہیں کسی آپریشن کا تجربہ ہوگا اور نہ ہی ان میں پختگی ہوگی۔ سپاہی روزی کمانے کے لیے نہیں، حب الوطنی کے جذبے سے فوج میں شامل ہوتے ہیں۔ کئی ریٹائرڈ افسران نے اس اسکیم پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ قومی سلامتی اور دیہی نوجوانوں کے حب الوطنی کے جذبات سے کھیلنے کے مترادف ہے، اس لیے اس اسکیم کو مکمل طور پر ختم کیا جانا چاہیے۔ یہ سب ریکارڈ پر ہے۔‘‘ انہوں نے کہا “اگنی ویر کو اپنے بچوں کی تعلیم کے لیے کوئی پنشن، کوئی گریجویٹی، کوئی فیملی پنشن، کوئی اضافی فیملی پنشن اور کوئی تعلیمی الاؤنس نہیں ملتا ہے۔ اب تک 15 اگنی ویر شہید ہو چکے ہیں۔ وزیراعظم کم از کم ان کی شہادت کا احترام کریں۔ ملک کے نوجوانوں میں اگنی ویر کے خلاف کافی غصہ اور شدید مخالفت ہے۔ کانگریس پارٹی کا مطالبہ برقرار رہے گا - اگنی پتھ اسکیم بند ہونی چاہئے۔

Source: uni news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments