Sports

افتتاحی تقریب میں بڑی غلطی پر انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی نے معافی مانگ لی

افتتاحی تقریب میں بڑی غلطی پر انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی نے معافی مانگ لی

پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی نے جنوبی کوریا کے دستے کو شمالی کوریا کے نام سے متعارف کروانے پر معافی مانگ لی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق افتتاحی تقریب میں جنوبی کوریا کے دستے کو شمالی کوریا کے نام سے متعارف کروایا گیا جس پر جنوبی کوریا کی وزارت کھیل نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ افتتاحی تقریب کے دوران ہونے والے واقعے پر افسوس ہوا۔ انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ افتتاحی تقریب میں براڈکاسٹنگ کے دوران غلطی ہوئی تھی اور ہم اس پر معافی مانگتے ہیں۔ دوسری جانب واقعے پر جنوبی کورین وزارت کھیل کے نائب وزیر نے آئی او سی چیف سے ملاقات کی درخواست کی تھی اور غلطی پر وزارت کھیل نے وزارت خارجہ کے ذریعے فرانسیسی حکام سے احتجاج کا بھی مطالبہ کیا تھا۔ یاد رہے کہ پیرس اولمپکس 2024 کی افتتاحی تقریب میں ہی منتظمین نے مضحکہ خیز غلطی کرتے ہوئے اولمپکس کا جھنڈا الٹا لہرا دیا تھا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments