Sports

افریقن کپ آف نیشنز: 10 کھلاڑیوں کے ساتھ مالی کا معجزہ، تیونس کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں رسائی

افریقن کپ آف نیشنز: 10 کھلاڑیوں کے ساتھ مالی کا معجزہ، تیونس کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں رسائی

کاسابلانکا، مراکش َ4 جنوری (: افریقن کپ آف نیشنز کے ناک آ¶ٹ مرحلے میں مالی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد تیونس کو پنالٹی شوٹ آ¶ٹ پر 2-3 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے ۔ مراکش کے محمد پنجم اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں مالی کو اس وقت شدید دھچکے کا سامنا کرنا پڑا جب 26 ویں منٹ میں ان کے ڈیفنڈر وویو کولبائی کو ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا گیا۔ تقریباً پورے میچ میں 10 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کے باوجود مالی نے ہمت نہ ہاری۔ میچ کے 88 ویں منٹ میں تیونس کے فراس شوط نے ہیڈر کے ذریعے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی اور ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ تیونس یہ میچ جیت جائے گا۔ تاہم، انجری ٹائم (96 ویں منٹ) میں مالی کو پنالٹی ملی جسے لاسین سینایوکو نے ٹھنڈے مزاج کے ساتھ گول میں بدل کر مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا اور میچ اضافی وقت (Extra Time) میں چلا گیا۔اضافی وقت میں کوئی ٹیم گول نہ کر سکی، جس کے بعد فیصلہ پنالٹی شوٹ آ¶ٹ پر ہوا۔مالی کے کپتان ایو بسوما اپنی پہلی ہی ہٹ ضائع کر بیٹھے ۔ مالی کے گول کیپر دیگی دیارا میچ کے ہیرو ثابت ہوئے جنہوں نے تیونس کی دو اہم پنالٹیز روک کر اپنی ٹیم کو میچ میں واپس لایا۔آخر میں البلال تورے نے فیصلہ کن گول کر کے مالی کو 2-3 سے جیت دلا دی۔ کوارٹر فائنل میں مالی کا مقابلہ جمعہ کے روز اپنے پڑوسی ملک سینگل سے ہوگا، جس نے سوڈان کو 1-3 سے شکست دے کر آخری آٹھ میں جگہ بنائی ہے ۔ مالی کے بیلجیئن کوچ ٹام سینٹ فیٹ نے جیت کے بعد کہا،میچ سے پہلے میں نے کہا تھا کہ میری ٹیم کے کھلاڑی ہیرو ہیں، اور اب ان کے لیے اس سے بہتر کوئی لفظ نہیں۔ ہر کھلاڑی نے اپنے ملک کے لیے جنگ لڑی۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments