افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے اپنی ٹی ٹوئنٹی لیگ افغانستان پریمیئر لیگ کرانے کا اعلان کردیا۔ افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے افغانستان پریمیئر لیگ کے افتتاحی سیزن میں 5 شہروں پر مشتمل فرنچائزز شامل ہوں گی، جن میں افغانستان کے نمایاں قومی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی اسٹارز اور ابھرتے ہوئے مقامی ٹیلنٹ کو بھی شامل کیا جائے گا۔ اس ٹورنامنٹ کا پہلا سیزن اکتوبر 2026 میں متحدہ عرب امارات میں شروع کیے جانے کا منصوبہ ہے جبکہ پلیئر ڈرافٹ یا آکشن جون یا جولائی 2026 میں متوقع ہے۔ چیئرمین اے سی بی میر واعظ اشرف نے دبئی میں ہفتے کے روز لیگ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کہا کہ افغانستان پریمیئر لیگ ہمارے کرکٹ کے سفر میں ایک اہم پیش رفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے کھلاڑیوں کے لیے نئے مواقع پیدا کرے گی، نئی نسل کو متاثر کرے گی اور افغانستان کرکٹ کو عالمی سطح پر اجاگر کرے گی۔ یاد رہے کہ افغانستان کرکٹ بورڈ نے اس سے قبل 2018 کے اوائل میں بھی افغانستان پریمیئر لیگ کے نام سے ٹورنامنٹ کا آغاز کیا تھا، تاہم اس لیگ کا صرف ایک ہی سیزن کھیلا گیا تھا۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے

خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
گمنام ارب پتی نے اپنی ساری جائیداد معروف فٹ بالر کے نام کردی