Sports

افغان کرکٹر راشد خان کی دوسری شادی کی تصدیق،’دو اگست کو میری زندگی کا نیا باب شروع ہوا‘

افغان کرکٹر راشد خان کی دوسری شادی کی تصدیق،’دو اگست کو میری زندگی کا نیا باب شروع ہوا‘

افغانستان سے تعلق رکھنے والے مشہور کرکٹر راشد خان نے دوسری شادی کی تصدیق کر دی ہے۔ راشد خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اعلان کیا ہے کہ وہ شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ اس سے قبل راشد خان کی ایک خاتون کے ہمراہ کسی تقریب سے ویڈیو سامنے آئی تھی جس کے متعلق سوشل میڈیا صارفین مختلف دعوے کر رہے تھے۔ راشد خان نے ان دعوؤں کے جواب میں سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’دو اگست 2025 کو میری زندگی کا ایک نیا اور بامعنی باب شروع ہوا، میرا نکاح ہوا اور میں نے اُس عورت سے شادی کی جو محبت، سکون اور شراکت داری کی وہ مثال ہے جس کی میں ہمیشہ خواہش رکھتا تھا۔‘ ان کا کہنا تھا کہ ’حال ہی میں میں اپنی اہلیہ کے ساتھ ایک فلاحی تقریب میں شریک ہوا اور افسوس ہے کہ اتنی سادہ سی بات پر بھی غلط فہمیاں پیدا کی جا رہی ہیں۔ حقیقت بالکل واضح ہے، وہ میری بیوی ہیں اور ہم ایک ساتھ، بغیر کسی چیز کو چھپائے کھڑے ہیں۔‘

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments