Sports

افغان کرکٹ بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں پر بڑی پابندی لگا دی

افغان کرکٹ بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں پر بڑی پابندی لگا دی

کابل (16 جنوری 2026): افغان کرکٹ بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں پر غیر ملکی ٹی 20 لیگز سے متعلق بڑی پابندی عائد کر دی ہے۔ افغان کرکٹ بورڈ نے کابل میں منعقدہ بورڈ کے سالانہ اجلاس کے دوران کیے جانے والے اہم پالیسی فیصلوں سے متعلق ایک بیان جاری کیا ہے۔ اس جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اے سی بی کی نئی پالیسی کے تحت افغان کرکٹرز اب ایک سال میں زیادہ سے زیادہ تین غیر ملکی ٹی 20 لیگز کھیل سکیں گے۔ جاری اعلامیہ کے مطابق بورڈ نے یہ فیصلہ کھلاڑیوں کی جسمانی فٹنس اور ذہنی صحت کے تحفظ کے لیے اٹھایا ہے۔ تاکہ ان پر سے کام کا دباؤ کم کر کے قومی ذمہ داریوں میں بہترین کارکردگی کے لیے تیار کیا جائے۔ اس فیصلے کے بعد اب افغانی کرکٹر افغانستان پریمیئر لیگ (اے پی ایل) کے علاوہ سالانہ صرف تین غیر ملکی لیگز ہی کھیل سکیں گے۔ افغان کرکٹ بورڈ کے مطاب افغانستان کی ٹی 20 لیگ پانچ ٹیموں پر مشتمل ہوگی اور وہ رواں برس اکتوبر کے آس پاس یو اے ای میں شروع کی جائے گی۔ افغان کرکٹ بورڈ کے کھلاڑیوں پر یہ پابندی عائد کیے جانے سے افغان ٹیم کے کپتان راشد خان کے علاوہ نور احمد، مجیب الرحمان، اے ایم غضنفر اور رحمان اللہ گرباز جیسے دیگر افغان کھلاڑی متاثر ہو سکتے ہیں۔ جو سال میں تین سے زائد لیگز میں کھیلتے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments