Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

سعودی اتحاد کے یمن میں ٹیلی کمیونیکیشن ٹاورز پر فضائی حملے، حوثی میڈیا

Admin
By Admin
Sep 17, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BIHAR KE VAISHALI MEIN UNDER CONSTRUCTION BRIDGE KA HISSA GIRA, KAI MAZDOOR ZAKHMI

سعودی اتحاد کے یمن میں ٹیلی کمیونیکیشن ٹاورز پر فضائی حملے، حوثی میڈیا
سعودی اتحاد کے یمن میں ٹیلی کمیونیکیشن ٹاورز پر فضائی حملے، حوثی میڈیا — September 17, 2026
یمن کے صوبہ تعز میں سعودی قیادت میں قائم فوجی اتحاد کے جنگی طیاروں نے تین ٹیلی کمیونیکیشن ٹاورز کو نشانہ بنایا ہے۔

حوثیوں کے زیرِ انتظام ٹی وی چینل المسیرہ کے مطابق فضائی حملے تعز ضلع کے علاقوں الذکرہ اور الحوبان جبکہ ضلع خدیر کے علاقے الراھدہ میں واقع مواصلاتی ٹاورز پر کیے گئے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حملوں کے نتیجے میں ٹیلی کمیونیکیشن انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا، تاہم فوری طور پر جانی نقصان یا زخمیوں کی کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔ سعودی قیادت میں قائم اتحاد کی جانب سے ان حملوں کے بارے میں فوری طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

یاد رہے کہ یمن میں حوثی باغیوں اور سعودی حمایت یافتہ فورسز کے درمیان جاری تنازع کے دوران مواصلاتی اور دیگر اہم تنصیبات متعدد مرتبہ حملوں کی زد میں آ چکی ہیں۔

یمن کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت اور حوثی باغیوں کے درمیان لڑائی میں شدت آ گئی ہے، جہاں دونوں فریقوں نے مارب، تعز اور الحدیدہ سمیت مختلف محاذوں پر حملوں کے دعوے کیے ہیں۔

حکومتی فورسز کا کہنا ہے کہ سعودی قیادت میں قائم اتحاد نے بندرگاہی شہر مخا کے قریب حوثیوں کے ٹھکانوں اور عسکری سازوسامان کو نشانہ بنایا، جبکہ سرکاری فوج نے شمالی مارب میں ڈرون حملے بھی کیے۔

دوسری جانب حوثیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی افواج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ان کے زیرِ کنٹرول علاقوں پر 40 فضائی حملے کیے۔ حوثیوں کے مطابق جواباً انھوں نے سعودی عرب کے شہر خمیس مشیط میں ایک فضائی اڈے اور ینبع میں تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔

یمن کے صوبہ تعز میں سعودی قیادت میں قائم فوجی اتحاد کے جنگی طیاروں نے تین ٹیلی کمیونیکیشن ٹاورز کو نشانہ بنایا ہے۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn