Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

پوجا اور مہا یگیہ کے ذریعہ بنگال میں وزیر اعظم کی سالگرہ منائی گئی

Admin
By Admin
Sep 17, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BIHAR KE VAISHALI MEIN UNDER CONSTRUCTION BRIDGE KA HISSA GIRA, KAI MAZDOOR ZAKHMI

پوجا اور مہا یگیہ کے ذریعہ بنگال میں وزیر اعظم کی سالگرہ منائی گئی
پوجا اور مہا یگیہ کے ذریعہ بنگال میں وزیر اعظم کی سالگرہ منائی گئی — September 17, 2026
پوجا اور مہا یگیہ کے ذریعہ بنگال میں وزیر اعظم کی سالگرہ منائی گئی
17 ستمبر 1950 کو گجرات کے وڈنگر میں وزیر اعظم نریندر مودی کی پیدائش ہوئی تھی۔ ریلوے اسٹیشن پر ’چائے بیچنے والے‘ سے آج ملک کے وزیر اعظم بننے تک کا سفر طے کرنے والے مودی کی 77ویں سالگرہ پر ملک بھر میں تقریباً جشن کا ماحول ہے! مختلف ریاستوں میں ان کی طویل عمر اور صحت کے لیے پوجا پاٹھ اور مذہبی رسومات کا سلسلہ جاری ہے۔ کہیں مودی کے کاو¿ آو¿ٹ پر دودھ چڑھا کر پوجا کی جا رہی ہے، تو کہیں بی جے پی کے رہنماو¿ں اور کارکنوں نے مہایَگیا کا اہتمام کیا ہے۔ مغربی بنگال بھی اس سے مستثنیٰ نہیں ہے۔ سرکاری سطح کے ساتھ ساتھ بی جے پی رہنما بھی وزیر اعظم کی سالگرہ منا رہے ہیں۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی 77ویں سالگرہ کے موقع پر مغربی بنگال کے ریاستی صدر دفتر میں ایک خصوصی مجسمے کی نقاب کشائی اور تنصیب کی گئی۔ اس موقع پر ریاستی بی جے پی کے صدر اور رکن پارلیمنٹ شَمیک بھٹاچاریہ موجود تھے۔ انہوں نے ہی مجسمے کی نقاب کشائی کی۔ وہاں شَمیک نے کہا، ”ہندوستانی پارلیمانی سیاست کی تاریخ میں انتظامیہ کے اعلیٰ ترین عہدے پر مسلسل 25 سال رہ کر غیر متعلقہ ہندوستان کو ایک نئی بلندی پر لے جانے والے شخص ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی ہیں۔“
وزیر اعظم نریندر مودی کی سالگرہ کے موقع پر بی جے پی کے ریاستی صدر دفتر میں بڑی تعداد میں رہنما اور کارکن جمع ہوئے۔ فنکار سوشانت رائے نے مودی کا مومی مجسمہ تیار کیا ہے۔ بی جے پی نے بتایا کہ اس کے لیے کوئی آرڈر نہیں دیا گیا تھا۔ فنکار نے خود ہی یہ مجسمہ تیار کرکے بی جے پی کے حوالے کیا ہے۔ مغربی بنگال حکومت کی جانب سے آج کے دن کو اناپورنا یوجنا دیوس کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ یہ بات وزیر اعلیٰ شوبھندو ادھیکاری نے بتائی۔
سالٹ لیک دفتر میں وزیر اعظم کے مجسمے کی نقاب کشائی کے بعد کارکنوں اور حامیوں میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ بی جے پی کے ریاستی صدر کی جانب سے وزیر اعظم کی دوراندیشی اور قیادت کرنے کی صلاحیت کی تعریف کی گئی۔ شَمیک نے مزید کہا، ”آج وزیر اعظم کی سالگرہ ہے۔ آج پورا ہندوستان، کچھ سے کنیا کماری تک، کاک دیپ سے کوچ بہار تک ہر جگہ دیے جلا کر ان کی طویل عمر اور صحت مند زندگی کے لیے دعا کرے گا۔ اس کے لیے عام لوگوں کا تعاون چاہتا ہوں۔“
دوسری جانب وزیر اعظم کی سالگرہ کے موقع پر ان کی طویل عمر اور صحت مند زندگی کی دعا کرتے ہوئے مغربی بنگال کے صنعت کے وزیر اور مانک تلہ اسمبلی حلقے کے رکن اسمبلی تاپس رائے نے ایک بڑے یَگیا کا اہتمام کیا۔ یہ یَگیا کولکاتا کے ٹھن ٹھنیا علاقے میں کیا گیا۔ وہاں بھی بڑی تعداد میں کارکن اور حامی موجود تھے۔ اس کے علاوہ علاقے کے مختلف اسکولوں کے طلبہ کو بھی اس یَگیا میں مدعو کیا گیا تھا۔

پوجا اور مہا یگیہ کے ذریعہ بنگال میں وزیر اعظم کی سالگرہ منائی گئی...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn