Sports

ابھیشیک شرما کے طوفان کے سامنے دہلی کیپیٹلز نے ٹیکے گھٹنے، حیدرآباد نے 47 رنز سے جیتا میچ

ابھیشیک شرما کے طوفان کے سامنے دہلی کیپیٹلز نے ٹیکے گھٹنے، حیدرآباد نے 47 رنز سے جیتا میچ

نئی دہلی: ابھشیک شرما کی طوفانی سنچری کے بعد گیندبازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت سن رائزرس حیدرآباد نے دہلی کیپیٹلز کو 47 رنز سے شکست دے دی۔ آئی پی ایل 2026 کا یہ 31واں میچ حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا۔ میچ میں دہلی کیپیٹلز کے کپتان اکشر پٹیل نے ٹاس جیت کر سن رائزرس کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سن رائزرس کی ٹیم نے ابھشیک کی ناٹ آوٹ 135 رنز کی اننگز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر 242 رنز کا بڑا اسکور بنا ڈالا۔ اس کے جواب میں دہلی کیپیٹلز کی ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 195 رنز ہی بنا سکی۔ اس طرح سن رائزرس کی ٹیم نے اس سیزن میں اپنی چوتھی جیت حاصل کی ہے، جبکہ دہلی کو 6 میچوں میں یہ تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس جیت کے ساتھ ہی اب سن رائزرس کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں تیسرے نمبر پر آ گئی ہے۔ سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف میچ میں دہلی کیپیٹلز کی بیٹنگ کا آغاز بہت مایوس کن رہا۔ دہلی کیپیٹلز نے تیسرے ہی اوور میں پتھم نسانکا کی صورت میں اپنا پہلا وکٹ گنوا دیا، نسانکا 6 گیندوں میں صرف 8 رنز بنا سکے۔ اس کے بعد کے ایل راہل کے ساتھ نتیش رانا نے ضرور ایک اچھی شراکت داری قائم کر کے رن ریٹ کو آگے بڑھانے کی کوشش کی، لیکن سن رائزرس کے شاکب حسین نے کے ایل راہل کو اپنی فل ٹاس گیند پر پھنسا لیا۔ کے ایل راہل 23 گیندوں پر 37 رنز بنا کر ابھشیک شرما کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ کے ایل راہل کے آؤٹ ہوتے ہی ایشان ملنگا نے 11ویں اوور کی پہلی دو گیندوں پر نتیش رانا اور پھر ڈیوڈ ملر کو آؤٹ کر کے میچ مکمل طور پر سن رائزرس کی طرف موڑ دیا۔ لگاتار تین وکٹوں کے بعد دہلی کی ٹیم سنبھل نہ سکی۔ اس کے علاوہ بیٹنگ میں ٹیم کے لیے سمیر رضوی نے کچھ دیر کے لیے امید ضرور جگائی اور 28 گیندوں پر 41 رنز کی اننگز کھیلی، لیکن آخری اوورز میں انہیں کسی کا ساتھ نہیں ملا۔ امپیکٹ سب کے طور پر آئے آشو توس شرما بھی صرف 14 رنز ہی بنا سکے۔ دہلی کے خلاف میچ میں سن رائزرس کے بولرز نے شاندار کارکردگی دکھائی۔ سن رائزرس کی طرف سے ایک بار پھر ایشان ملنگا نے تباہی مچائی۔ ایشان ملنگا نے اپنے چار اوورز میں 32 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ ہرش دوبے نے 2 اوورز میں 12 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ دلشان مدھوشنکا اور شاکب حسین کے حصے میں بھی ایک ایک وکٹ آئی۔ دہلی کیپیٹلز کے خلاف میچ میں سن رائزرس کے ٹاپ آرڈر بلے بازوں نے بھی شاندار کارکردگی دکھائی۔ سن رائزرس کے لیے ابھشیک شرما کی سنچری کے علاوہ ہینرک کلاسین اور ٹریوس ہیڈ نے 37-37 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ ایشان کشن نے بھی 13 گیندوں پر 25 رنز کی اننگز کھیلی۔ دہلی کے لیے بولنگ میں صرف اکشر پٹیل کو 1 کامیابی ملی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments