Sports

ابھی ٹورنامنٹ میں ہیں، دیکھ رہے ہیں کہ نیوزی لینڈ ٹیم اپنے میچز ہارے: شاہین آفریدی

ابھی ٹورنامنٹ میں ہیں، دیکھ رہے ہیں کہ نیوزی لینڈ ٹیم اپنے میچز ہارے: شاہین آفریدی

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ ابھی ہم ٹورنامنٹ میں ان ہیں، ہم نے اپنا میچ جیتنا ہے اس پر فوکس ہے، یہ دیکھ رہے ہیں کہ نیوزی لینڈ ٹیم اپنے میچز ہارے۔ پالیکیلے میں انگلینڈ کے خلاف میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ ہیری بروک نے زندگی کی بہترین اننگز کھیلی ہے، کرکٹنگ شاٹس کھیلے ہیں، کریڈٹ ہیری بروک کو جاتا ہے۔ شاہین آفریدی نے انگلینڈ کے خلاف میچ میں 30 رنز کے عوض 4 وکٹیں لیں۔ اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ میرا فوکس ہمیشہ اپنی کارکردگی پر رہتا ہے کہ محنت کروں اور جب بھی کھیلوں تو اچھا کھیلوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ایک وقت پر 180 رنز دیکھ رہے تھے، ہمیں پارٹنر شپ کی کمی رہی۔ انہوں نے کہا کہ ہیری بروک نے غیر معمولی اننگز کھیلی، بروک نے ورلڈ کلاس اننگز کھیلی، ان سے ہاتھ ملانا اس کا حق تھا۔ ہیری بروک سے میری دوستی بھی ہے وہ ایک اچھا بیٹر ہے ہم لاہور قلندرز میں بھی اکٹھے کھیلے ہیں۔ شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ بہتری کی گنجائش ہمیشہ رہتی ہے، میں اگر ڈراپ بھی ہوتا ہوں تو انتظار کرتا ہوں کہ موقع ملے تو اس سے بھرپور فائدہ اٹھاؤں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے ہمیشہ وکٹ لینے کی کوشش کرتا ہوں۔ مجھے کسی کو ثابت کرنے کی ضرورت نہیں مجھے خود کو ثابت کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب ہارتے ہیں تو آپ سب کی غلطی قرار دیتے ہیں۔ اس وکٹ پر ہمیں 180 رنز کرنا چاہیے تھے۔ کوچ کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ ہیڈ کوچ کا مائنڈ سیٹ ہے انہیں پتہ ہے کہ کیسے ٹیم کو لے کر چلنا ہے، یہ وہ ہی بتا سکتے ہیں کہ وہ آل راؤنڈرز کو زیادہ کھلاتے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments