آسٹریلیا کے بائیں ہاتھ کے بیٹر عثمان خواجہ پر ریٹائرمنٹ کے لیے دباؤ بڑھنے لگا۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق عثمان خواجہ ایشیز سیریز کے پانچویں ٹیسٹ سے قبل میڈیا سے گفتگو کریں گے، ان کی کل سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں میڈیا سے گفتگو بتائی گئی ہے۔ ایڈم گلکرسٹ اور کمنٹیٹر نے ایک پروگرام میں عثمان خواجہ کی پریس کانفرنس کے بارے میں بتایا ہے۔ اس حوالے سے ایڈم گلکرسٹ کا کہنا ہے کہ مجھے بتایا ہے کہ عثمان خواجہ کل میڈیا کا سامنا کریں گے، مجھے نہیں پتہ کس چیز پر بات ہو گی لیکن فوکس مستقبل کے حوالے سے ہی ہو گا۔ متعدد سابق کرکٹرز عثمان خواجہ کو کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا کہہ رہے ہیں۔ آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ عثمان خواجہ کے مستقبل کے حوالے سے فیصلہ کرنے کی خبریں گردش کر رہی ہیں، عثمان خواجہ ریٹائر منٹ کا اعلان کر سکتے ہیں، عثمان خواجہ سیریز کے پہلے پرتھ ٹیسٹ سے کمر کی تکلیف کا شکار ہونے کی بعد تنقید کی زد میں ہیں۔ عثمان خواجہ تکلیف کے باعث برسبین ٹیسٹ نہ کھیل سکے جبکہ ایڈیلیڈ ٹیسٹ سے انہیں ڈراپ کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ عثمان خواجہ کا بحیثیت اوپنر رول ختم ہو چکا ہے، ٹریوس ہیڈ اوپننگ کر رہے ہیں۔ 39 سالہ عثمان خواجہ 87 ٹیسٹ، 40 ون ڈے اور 9 ٹی ٹوئنٹی میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے

خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
گمنام ارب پتی نے اپنی ساری جائیداد معروف فٹ بالر کے نام کردی