Sports

عثمان خواجہ کی نوعمر بیٹیاں نسل پرستانہ حملے کا شکار ہوگئیں

عثمان خواجہ کی نوعمر بیٹیاں نسل پرستانہ حملے کا شکار ہوگئیں

سڈنی: سڈنی کے بونڈائی بیچ پر گزشتہ دنوں فائرنگ کے واقعے میں ہلاکتوں کے بعد پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کی فیملی کو سوشل میڈیا پر شدید نسل پرستانہ اور مذہبی تعصب کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سڈنی کے بونڈائی بیچ فائرنگ واقعے کے بعد پورے آسٹریلیا میں سوگ کا سماں تھا وہیں کچھ شدت پسندوں نے نسل پرستانہ حملے میں عثمان خواجہ کی نوعمر بیٹیوں کو بھی نہ بخشا۔ رپورٹس کے مطابق عثمان خواجہ ان دنوں ایشیز سیریز میں مصروف ہیں اور انہوں نے خود ان پیغامات پر عوامی ردعمل نہیں دیا۔ تاہم آسٹریلوی کرکٹر کی اہلیہ ریچل خواجہ نے سوشل میڈیا پر موصول ہونے والے توہین آمیز اور نفرت انگیز پیغامات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ایسی نفرت انگیزی ماضی میں بھی ہوتی رہی لیکن حالیہ دنوں میں یہ بہت زیادہ بڑھ گئی ہے۔ آسٹریلوی کرکٹر کی اہلیہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ پیغامات نہ صرف تکلیف دہ بلکہ اس بات کی یاد دہانی بھی ہیں کہ مشکل اوقات میں اقلیتی کمیونٹیز کو کس طرح اجتماعی نفرت جھیلنی پڑتی ہے۔ مذکورہ معاملہ سامنے آنے کے بعد کھیلوں اور سماجی حلقوں نے نسل پرستی، اسلاموفوبیا اور ہر قسم کی نفرت کے خلاف یکجہتی اور سخت موقف اپنانے کی اپیل کی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments