Sports

عثمان خواجہ کی بیٹیوں کے ہمراہ نماز پڑھنے کی ویڈیو وائرل

عثمان خواجہ کی بیٹیوں کے ہمراہ نماز پڑھنے کی ویڈیو وائرل

آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کی اپنی بیٹیوں کے ہمراہ نماز پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔ آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کو سوشل میڈیا پر سامنے وائرل ویڈیو میں اپنی 2 چھوٹی بیٹیوں کے ہمراہ نماز پڑھتے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد خاصی پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین وائرل ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے آسٹریلوی کرکٹر کی تعریف کرتے ہوئے ان کیلئے دعا کرتے نظر آئے۔ آسٹریلوی کرکٹر کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف کا کہنا تھا کہ بچے اپنے والدین کو ہی دیکھ کر سیکتے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’لیجنڈ اور رول ماڈل‘۔ واضح رہے کہ آسٹریلوی کرکٹر اور ریچل کا نکاح 2017 میں ہوا تھا، ریچل نکاح سے قبل ہی دائرہ اسلام میں داخل ہوگئی تھیں۔ بعد ازاں 6 اپریل 2018 کو عثمان اور ریچل کی ثقافتی اور روایتی انداز میں شادی کی تقریب منعقد کی گئی تھی، جوڑے کی دو بیٹیاں عائشہ راحیل اور عائلہ فوزیہ ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments