Sports

عثمان خواجہ کا گراؤنڈ میں سجدہ شکر ادا کر کے کرکٹ کو الوداع

عثمان خواجہ کا گراؤنڈ میں سجدہ شکر ادا کر کے کرکٹ کو الوداع

سڈنی (: آسٹریلیا کے ممتاز بیٹر عثمان خواجہ نے گراؤنڈ میں سجدہ شکر ادا کر کے 16 سالہ انٹرنیشنل کرکٹ کیریئر کو الوداع کہا۔ سڈنی میں ایشیز سیریز کا کھیلا گیا پانچواں ٹیسٹ آسٹریلیا کے ممتاز بلے باز پاکستانی نژاد عثمان خواجہ کے کیریئر کا بھی آخری انٹرنیشنل میچ تھا۔ یہ میچ آسٹریلیا کی فتح اور سیریز میں جیت کے ساتھ ختم ہوا، لیکن ساتھ ہی عثمان خواجہ کا 16 سالہ شاندار کیریئر بھی اختتام پذیر ہوا۔ آسٹریلیا ٹیم کے پہلے مسلمان کرکٹر عثمان خواجہ جو ہمیشہ غزہ کے مسلمانوں کی حمایت کے لیے سامنے آتے رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے انٹرنیشنل کرکٹ کیریئر کے آخری روز گراؤنڈ میں بیٹنگ کے لیے آئے تو آؤٹ ہونے کے بعد میدان سے باہر جانے سے قبل اللہ کے حضور سجدہ ریز ہو کر شکر ادا کیا۔ اس کے بعد وہ اٹھے اور اسٹیڈیم میں موجود شائقین کرکٹ کی طرف ہاتھ ہلا کر ان کی محبتوں اور سپورٹ پر ان کا بھی شکریہ ادا کیا اور نم آنکھوں کے ساتھ گراؤنڈ سے باہر نکلے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کی محبتوں اور بھرپور سپورٹ پر انکا کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ آسٹریلوی بیٹر جو 88 میچوں میں 6 ہزار سے زائد ٹیسٹ رنز بنانے کا اعزاز رکھتے ہیں۔ یہ شاندار اعداد وشمار رکھنے والے عثمان خواجہ اپنے آخری ٹیسٹ میچ کو شاندار نہ بنا سکے۔ وہ پہلی اننگ میں 17 اور دوسری اننگ میں صرف 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ تاہم جب وہ پہلی اننگ کھیلنے بیٹنگ کے لیے میدان میں آ رہے تھے تو شائقین نے اپنی نشستوں سے کھڑے ہو کر ان کے تالیاں بجائیں اور خراج تحسین پیش کیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments