Sports

عمان اور نیپال نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کرلیا

عمان اور نیپال نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کرلیا

عمان اور نیپال نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ عمان اور نیپال کی ٹیمیں آئندہ سال بھارت اور سری لنکا میں کھیلے جانے والے 20 ٹیموں پر مشتمل میگا ایونٹ کھیلیں گی۔ زمبابوے نے افریقا ریجن سے نمیبیا اور زمبابوے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پہنچ گئے تھے۔ اس سے قبل آئی سی سی یورپ کوالیفائر میں اٹلی نے پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا تھا جبکہ نیدر لینڈز بھی یورپ سے کوالیفائی کرچکا ہے۔ امریکاز ریجنل کوالیفائر کے میزبان کینیڈا نے بہاماس کو صرف 57 رنز سے ہراکر آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کیلئے کوالیفائی کر لیا تھا۔ پاکستان، نیوزی لینڈ اور آئرلینڈ نے اپنی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رینکنگ کی بنیاد پر براہ راست ایونٹ میں کوالیفائی کیا ہے۔ واضح رہے کہ میگا ایونٹ کے لیے اب تک 19 ٹیمیں فائنل ہوگئی جبکہ ایک ٹیم کا فیصلہ تاحال ہونا ہے۔ آئی سی سی کے مطابق اگلے سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر 20 ٹیمیں شرکت کریں گی،جن میں میزبان بھارت اور سری لنکا کے علاوہ افغانستان، آسٹریلیا، بنگلادیش، انگلینڈ، جنوبی افریقا، ویسٹ انڈیز، امریکا اور نیوزی لینڈ گزشتہ ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں پہنچنے کے باعث پہلے ہی کوالیفائی کر چکے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments