نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ آدھار کارڈ کو بذاتِ خود کسی شخص کی تاریخِ پیدائش کا ثبوت نہیں مانا جا سکتا۔عدالت نے یہ مشاہدہ ایک آجر (ایمپلائر) کی درخواست پر سماعت کے دوران کیا، جو ایک ایسے ملازم کی تاریخِ پیدائش کے تنازع سے متعلق تھی جس کی خدمات 2017 میں مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر ختم کر دی گئی تھیں۔
اپنے فیصلے میں جسٹس منوج کمار اوہری نے کہا کہ آدھار ایکٹ، 2016 آدھار نمبر کو شناخت کے ثبوت کے طور پر تسلیم کرتا ہے۔ یونیک آئیڈنٹیفکیشن اتھارٹی آف انڈیا (UIDAI) کے 2018 کے دفتری میمورنڈم میں کہا گیا تھا کہ آدھار کارڈ پر درج تاریخِ پیدائش کارڈ ہولڈر کی جانب سے فراہم کردہ دستاویزات یا خود ساختہ اعلامیے (سیلف ڈیکلریشن) کی بنیاد پر درج کی جاتی ہے۔آجر نے مو¿قف اختیار کیا کہ ملازمہ اپنے آدھار کارڈ پر درج تاریخِ پیدائش، 20 مئی 1959، کی بنیاد پر 58 سال کی ریٹائرمنٹ کی عمر کو پہنچ چکی تھیں۔ تاہم، ملازمہ کا کہنا تھا کہ ان کی تاریخِ پیدائش ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن (ESIC) کے ریکارڈ سے طے کی جانی چاہیے، جس میں ان کے پیدا ہونے کا سال 1960 درج ہے۔
عدالت نے ملازمہ کے اس مو¿قف سے اتفاق کیا کہ وہ 2017 میں ریٹائرمنٹ کی عمر کو نہیں پہنچی تھیں۔ عدالت نے نوٹ کیا کہ ان کے آدھار کارڈ پر درج تاریخ کی تائید ریکارڈ میں موجود کسی آزاد دستاویز سے نہیں ہوتی، اور انتظامیہ کو یہ کارڈ ان کی خدمات ختم کرنے سے صرف دو ماہ قبل موصول ہوا تھا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا، "اس طرح انتظامیہ کا معاملہ مکمل طور پر Ex. WW1/7 (آدھار) پر منحصر ہے۔ تاہم، آدھار کارڈ بذاتِ خود تاریخِ پیدائش کا ثبوت نہیں ہے۔"
نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ آدھار کارڈ کو بذاتِ خود کسی شخص کی تاریخِ پیدائش کا ثبوت نہیں مانا جا سکتا۔عدالت نے یہ مشاہدہ ایک آجر (ایمپلائر) کی درخواست پر سماعت کے ...
Source: Admin