National

عام بجٹ اگلے پانچ برسوں کی حالت اور سمت طے کرے گا: مودی

عام بجٹ اگلے پانچ برسوں کی حالت اور سمت طے کرے گا: مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ چھ دہائیوں میں مسلسل تیسری بار کسی ایک حکومت کے اقتدار میں آنے کو جمہوریت کے شاندار سفر میں ایک اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت جو بجٹ پیش کرنے جارہی ہے بہت اہم ہے اور یہ اگلے پانچ برسوں کے لیے ملک کی حالت اور سمت کا تعین کرے گا۔ پیر کو پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے آغاز سے قبل پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا، 'یہ بجٹ امرتکال کا ایک اہم بجٹ ہے۔ ہمیں پانچ سال کا موقع ملا ہے، آج کا بجٹ ان پانچ برسوں کے لیے ہمارے کام کی سمت بھی طے کرے گا اور جب 2047 میں آزادی کے 100 سال مکمل ہوں گے تب ترقی یافتہ ہندستان کا جو خواب ہے اس کی تکمیل کی مضبوط بنیاد والا بجٹ ملک کے سامنے آئے گا۔ یہ ہر شہری کے لیے فخر کی بات ہے کہ ہندستان بڑی معیشت والے ممالک میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والا ملک ہے۔ ہم گزشتہ 3 برسوں میں مسلسل 8 فیصد گروتھ کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں اور ترقی کر رہے ہیں۔ آج ہندستان مثبت نقطہ نظر، سرمایہ کاری اور مواقع کے عروج پر ہے۔ یہ اپنے آپ میں ہندستان کی ترقی کے سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ میں تمام سیاسی جماعتوں سے بھی کہوں گا کہ آئیے ہم پارٹی سے بالا ترہو کر صرف ملک کے لیے خود کو وقف کر کے آنے والے چار، ساڑھے چار برسوں کے لیے پارلیمنٹ کے اس باوقار پلیٹ فارم کو استعمال کریں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments