Sports

عالمی شہرت یافتہ باکسر انتھونی کی گاڑی کو حادثہ، 2 افراد ہلاک

عالمی شہرت یافتہ باکسر انتھونی کی گاڑی کو حادثہ، 2 افراد ہلاک

عالمی شہرت یافتہ باکسر انتھونی جوشوا کار حادثے میں زخمی ہو گئے۔ برطانوی ہیوی ویٹ باکسر انتھونی جوشوا پیر کو نائیجیریا میں ایک کار حادثے میں زخمی ہوئے جب کہ حادثے میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ بی بی سی کے مطابق مقامی حکام نے تصدیق کی ہے کہ جوشوا کو معمولی زخموں کے ساتھ اسپتال لے جایا گیا اور بتایا گیا کہ وہ "ٹھیک ہیں”۔ یہ جان لیوا حادثہ اوگن لاگوس اسٹیٹ ایکسپریس وے پر اس وقت پیش آیا جب جوشوا کی گاڑی دوسری کار سے ٹکرا گئی۔ 36 سالہ باکسر برطانیہ میں پیدا ہوئے اور ان کی خاندانی جڑیں ریاست اوگن کے ایک قصبے ساگامو میں ہیں۔ نائیجیریا میں روڈ سیفٹی حکام کی جانب سے حادثے کی مزید تفصیلات بیان کی گئی ہیں جس میں بتایا گیا کہ حادثے میں کل پانچ بالغ مرد شامل تھے جن میں انتھونی جوشوا بھی شامل ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments