ہندستانی کرکٹ کے مایہ ناز کھلاڑی وراٹ کوہلی 19 اکتوبر، یعنی اتوار کو آسٹریلیا کے خلاف پہلے ونڈے میں جب میدان پر اتریں گے تو ایک تاریخی سنگ میل کے بے حد قریب ہوں گے۔ یہ مقابلہ نہ صرف ان کی 7 ماہ بعد بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کا موقع ہوگام بلکہ 148 سال قدیم کرکٹ کی تاریخ میں ایک نیا باب لکھنے کا بھی امکان رکھتا ہے۔ 36 سالہ سابق ہندستانی کپتان اُس ریکارڈ سے اب محض ایک سنچری کی دوری پر ہیں جو اب تک سچن تندولکر کے نام پر ہے۔ یہ ریکارڈ ہے کسی ایک فارمیٹ میں سب سے زیادہ سنچریز بنانے کا۔ کوہلی اس وقت 51 ونڈے سنچریز بنا چکے ہیں، یعنی وہ عظیم بلے باز سچن تندولکر کے برابر کھڑے ہیں، جن کے پاس ٹیسٹ کرکٹ میں 51 سنچریز ہیں۔ اگر کوہلی آسٹریلیا کے خلاف اس سیریز میں ایک اور سنچری بناتے ہیں تو وہ دنیا کے پہلے ایسے بلے باز بن جائیں گے جنہوں نے کسی ایک فارمیٹ میں 52 سنچریز بنائی ہوں۔ کرکٹ کی تاریخ میں اب تک صرف 2 کھلاڑی ہی ایسے ہیں جنہوں نے کسی ایک فارمیٹ میں 50 سے زیادہ سنچریز بنائی ہیں، اور وہ ہیں سچن تندولکر اور وراٹ کوہلی۔ یعنی 2 ہندوستانی کھلاڑیوں کے علاوہ دنیا کے کسی بھی کھلاڑی نے ایک فارمیٹ میں 50 سنچریز نہیں بنائی ہیں۔ بہرحال، آسٹریلیائی میدانوں پر کوہلی کی کارکردگی ہمیشہ شاندار رہی ہے۔ اب تک وہ 29 ونڈے میچوں میں 1,327 رنز بنا چکے ہیں۔ اس دوران ان کا اوسط 51.03 اور اسٹرائیک ریٹ 89 سے زیادہ رہا ہے۔ آسٹریلیا میں وہ 5 سنچریز اور 6 نصف سنچریز بنا چکے ہیں۔ آسٹریلیا کے خلاف ان کی پچھلی 5 اننگز بھی قابلِ ذکر رہی ہیں۔ ان میں انہوں نے بالترتیب 54، 56، 85، 54 اور 84 رنز بنائے۔ آسٹریلیا میں ان کی پچھلی 5 اننگز کے اسکور 104، 46، 21، 89 اور 63 رنز رہے ہیں۔ کوہلی کے نام آسٹریلیا میں کسی غیر ملکی کھلاڑی کی جانب سے تمام فارمیٹس میں سب سے زیادہ 17 سنچریز بنانے کا بھی ریکارڈ ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ کوہلی اپنے ساتھی کھلاڑی روہت شرما کے ایک ریکارڈ کے بھی قریب ہیں۔ یہ ریکارڈ ہے آسٹریلیا میں سب سے زیادہ ونڈے سنچریز بنانے کا۔ روہت نے آسٹریلیائی سرزمین پر ونڈے میں 4 سنچریز بنائی ہیں، جبکہ وراٹ کے پاس فی الحال 3 سنچریز ہیں۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی

ہندستان نے پاکستان کو دی کراری شکست
سہ ملکی سیریز: افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دیدی