پاکستان نے ہاکی ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ پاکستان نے مصر میں کھیلے جانے والے ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جاپان کو ہرا کر آٹھ سال بعد ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ پاکستان نے جاپان کو تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے دی۔ پاکستان کی جانب سے عماد محمد، ابوبکر محمود، سفیان خان اور افراز نے ایک، ایک گول سکور کیا۔ گول کیپر علی رضا نے پنالٹی سٹروک روک کر پاکستان کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔ میچ کے اختتام سے 4 منٹ قبل جاپان کو پنالٹی سٹروک ملا، جو گول کیپر علئ رضا نے روک کر پاکستان کو فائنل میں پہنچا دیا اور ساتھ ٹیم نے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی بھی کرلیا۔ ہاکی ورلڈ ورلڈ کپ رواں سال 14 اگست سے بیلجیم اور نیدر لینڈ میں شروع ہوگا۔ پاکستان ہاکی ٹیم پچھلے ورلڈ کپ کےلیے کوالیفائی نہیں کرسکی تھی، قومی ٹیم آخری بار 2018ء کے ورلڈ کپ کےلیے کوالیفائی کیا تھا۔ پاکستان نے پہلے کوارٹر میں ایک اور چوتھے کوارٹر میں تین گول کیے۔ ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا۔ فائنل میچ سنیچر کو کھیلا جائے گا۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے

خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
گمنام ارب پتی نے اپنی ساری جائیداد معروف فٹ بالر کے نام کردی