Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

National

بے وفائی اور بلیک میلنگ کا خونی انجام: 3بچوں کے باپ نے زندگی کا خاتمہ کر لیا، بیوی اور عاشق کے خلاف کیس درج

بے وفائی اور بلیک میلنگ کا خونی انجام: 3بچوں کے باپ نے زندگی کا خاتمہ کر لیا، بیوی اور عاشق کے خلاف کیس درج

فرید آباد (ہریانہ):
ہریانہ کے ضلع فرید آباد کے نوین نگر میں غیر اخلاقی تعلقات اور مسلسل ذہنی ہراسانی کے ایک دردناک واقعے میں ایک ہنستا بستا خاندان تباہ ہو گیا۔ بیوی کے غیر اخلاقی رویے اور اس کے عاشق کی دھمکیوں سے تنگ آ کر 38 سالہ آٹو ڈرائیور ملکیت سنگھ نے اپنے ہی گھر میں پنکھے سے دوپٹے کا پھندا لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ اس دلخراش واقعے کے بعد تین معصوم بچوں کے سر سے باپ کا سایہ ہمیشہ کے لیے اٹھ گیا ہے۔ پولیس نے متوفی کی ماں کی شکایت پر ملزمہ بیوی اور اس کے عاشق کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے۔

اصل طور پر اسماعیل پور گاؤں کا رہائشی ملکیت سنگھ (38) آٹو چلا کر اپنے اہل خانہ کی گزر بسر کرتا تھا۔ اس کے خاندان میں بوڑھی ماں چرن کور، ۶ سالہ بیٹا ہرمنت، ۴ سالہ بیٹی نشا اور 2 سالہ چھوٹا بیٹا لوجوت شامل ہیں۔ ماں چرن کور نے بتایا کہ ملکیت کی شادی تقریباً 12 سال پہلے ہوئی تھی۔ شروعاتی سال ٹھیک گزرے، لیکن تقریباً 5 ماہ پہلے بہو کی زندگی میں دیپک نامی ایک شخص آیا، جس کے بعد دونوں کے درمیان ناجائز تعلقات قائم ہو گئے۔ ملکیت نے اپنے گھر کو بچانے کے لیے بیوی کو بہت سمجھایا، لیکن حالات خراب سے خراب تر ہوتے گئے۔

الزام ہے کہ جب بھی ملکیت اپنی بیوی کو سمجھانے کی کوشش کرتا، تو وہ اور اس کا عاشق دیپک الٹا اسے جان سے مارنے اور سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دیتے تھے۔ تقریباً ایک ماہ پہلے بیوی نے گھر میں رکھے 50 ہزار روپے چوری کر کے اپنے عاشق کو دے دیے۔ مخالفت کرنے پر ملکیت کو مزید ہراساں کیا گیا۔ حد تو تب ہو گئی جب عاشق نے بیوی کے ذریعے ملکیت پر دباؤ ڈالنا شروع کیا کہ وہ اپنے نام پر فائنانس کروا کر اسے ایک نئی موٹر سائیکل بھی خرید کر دے۔

مسلسل ملنے والی ذہنی اذیتوں اور بدنامی کے ڈر سے ملکیت اندر ہی اندر گھٹ رہا تھا۔ دو دن پہلے ہی اس نے اپنی بیوی کو دیر رات چھپ کر اپنے عاشق سے فون پر بات کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا تھا۔ اس واقعے کے بعد ملکیت مکمل طور پر ٹوٹ چکا تھا اور اس نے اپنی لاچاری کا ذکر اپنی بہن سے بھی کیا تھا۔ جس بیوی کے ساتھ اس نے 12 سال گزارے، اس کی بے وفائی اور دھوکے کو وہ برداشت نہیں کر پا رہا تھا اور شدید ڈپریشن میں چلا گیا۔

13 اگست کی صبح تقریباً سات بجے، جب تینوں معصوم بچے اپنی دادی کے ساتھ گھر کے برآمدے میں سو رہے تھے اور بیوی دوسرے کمرے میں بے فکر تھی، شدید ذہنی تناؤ کا شکار ملکیت نے سامنے والے کمرے میں جا کر دروازہ بند کر لیا۔ اس نے چھت کے پنکھے سے دوپٹہ باندھ کر پھندا بنایا اور اس پر جھول گیا۔ کچھ دیر بعد جب ماں چرن کور کسی کام سے کمرے کی طرف گئیں تو اندر کا منظر دیکھ کر ان کی چیخ نکل گئی۔ ماں کی چیخ و پکار سن کر پڑوسی فوراً پہنچے اور پھندا کاٹ کر نیچے اتارا، لیکن تب تک اس کی سانسیں تھم چکی تھیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی نوین نگر پولیس کی ٹیم فوراً موقع پر پہنچی۔ فارنسک ٹیم کو بلا کر موقع سے شواہد اکٹھے کیے گئے اور متوفی کا فون بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق متوفی کی والدہ کی شکایت کی بنیاد پر ملزمہ بیوی اور اس کے محبوب کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

{{ currentVoteCount }} Responses
{{ voteMessage }}
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in National

بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ

بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ

10 months ago

وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک

وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک

11 months ago

وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک

وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک

11 months ago
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال

آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

11 months ago

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

11 months ago
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn