یورپین اسپیس ایجنسی نے اسپیس ٹیلی اسکوپ یوکلیڈ سے لی جانے والی تصاویر جاری کر دیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپین اسپیس ایجنسی (ای ایس اے) نے اسپیس ٹیلی اسکوپ یوکلیڈ سے کیے جانے والے سروے کا پہلا ڈیٹا جاری کیا ہے۔ ای ایس اے کے مطابق یوکلیڈ مشن میں آسمان کے 3 حصوں کے گہرے مشاہدے میں 2 کروڑ 60 لاکھ کہکشائیں دریافت کی گئیں۔ ای ایس اے نے دریافت ہونے والی کہکشاوں کی تصاویر بھی جاری کی ہیں، جنہیں دیکھنے والے حیران رہ گئے۔ یورپین اسپیس ایجنسی کے مطابق کہکشاؤں کی نئی دریافت محض شروعات ہے، یوکلڈ مشن مکمل ہونے پر کہکشاؤں کا ایک کیٹلاگ بھی تیار ہو گا۔ یورپین اسپیس ایجنسی کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ یوکلڈ مشن کہکشاؤں کا سب سے بڑے پیمانے پر سروے کر رہا ہے، جس سے ہمیں کائنات کی تاریخ اور کائنات کی تشکیل کرنے والی پوشیدہ قوتوں کو تلاش کرنے کے قابل بنایا جا رہا ہے۔
Source: social media
درجنوں فلسطینی حامی مظاہرین کا کولمبیا یونیورسٹی کی لائبریری پر قبضہ
نیتن یاہو نے غزہ میں زندہ اسرائیلی قیدیوں کی تعداد ظاہر کر دی
لاہور میں امریکی قونصلیٹ کی عملے کو ’محفوط مقام‘ پر منتقل ہونے کی ہدایت
اسرائیلی افواج نے مقبوضہ مشرقی یروشلم میں اقوامِ متحدہ کے سکول بند کر دیئے
ہم نے جو کچھ حوثیوں کے ساتھ کیا وہ ایران میں بھی کریں گے : اسرائیلی وزیر دفاع
خلیج فارس کا نام تبدیل کر دیں گے، ٹرمپ نے اعلان کردیا