National

زوبین گرگ موت کیس: دونوں ملزمان کو عدالت نے 14 روزہ ریمانڈ پر بھیجا

زوبین گرگ موت کیس: دونوں ملزمان کو عدالت نے 14 روزہ ریمانڈ پر بھیجا

گوہاٹی، یکم اکتوبر : عالمی شہرت یافتہ گلوکار زوبین گرگ کی موت کے کیس میں نامزد دونوں ملزمان شیام کانو مہنت اور سِدھارتھ شرما کو عدالت نے اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم کی 14 روزہ حراست میں بھیج دیا۔ اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم نے دونوں ملزمان کو منگل کی دیر رات دہلی سے گرفتار کیا اور بدھ کی صبح گوہاٹی میں چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا، جہاں چیف جوڈیشل مجسٹریٹ نے سماعت کے بعد انہیں 14 دنوں کی حراست میں بھیج دیا۔ ایس آئی ٹی کے سربراہ مُنّا پرساد گپتا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے سِدھارتھ شرما کو کل شام دہلی-ہریانہ کے قریب ایک مقام سے گرفتار کیا۔ شیام کانو مہنت سنگاپور سے دہلی آ رہا تھا، جہاں امیگریشن بیورو نے ریاستی حکومت کی جانب سے جاری لُک آؤٹ سرکولر کی بنیاد پر اسے گرفتار کر لیا۔ بعد میں امیگریشن بیورو نے اسے اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم کے حوالے کر دیا۔ قابل ذکر ہے کہ شیام کانو مہنت سنگاپور میں منعقدہ نارتھ ایسٹ انڈیا فیسٹیول کا مرکزی منتظم ہے، جبکہ سِدھارتھ شرما زوبین گرگ کا مینیجر ہے۔ دونوں 19 ستمبر کو سنگاپور میں زوبین گرگ کی موت کے بعد سے ہی مفرور تھے۔ قابل ذکر ہے کہ آسام حکومت نے مرکزی حکومت سے درخواست کی تھی کہ تحقیقات میں مدد کے لیے سنگاپور کے ساتھ میوچول لیگل اسسٹنس ٹریٹی (ایم ایل اے ٹی) نافذ کی جائے۔ اس کے بعد وزارت داخلہ نے سنگاپور کے حکام کو ایک خط بھیجا اور زوبین گرگ کی موت کی تحقیقات میں تعاون کی درخواست کی ہے۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments