گوہاٹی، 30 ستمبر: مشہور گلوکار اور موسیقار زوبین گرگ کی موت سے متعلق معاملے میں آسام حکومت کی درخواست کے کچھ دن بعد، مرکزی حکومت نے سنگاپور کے حکام کو باہمی قانونی معاونت (ایم ایل اے) کے لیے باضابطہ درخواست بھیجی ہے، سنگاپور میں ایک کشتی کی سیر کے دوران زوبین گرگ کا 19 ستمبر کو انتقال ہو گیا تھا۔ آسام کے وزیر اعلیٰ ہمنت بسوا شرما نے منگل کے روز بتایا کہ وزارت داخلہ نے یہ خط سنگاپور میں ہندوستانی ہائی کمیشن کے فرسٹ سکریٹری ٹی. پربھاکر کو بھیجا ہے، جس میں درخواست کی گئی ہے کہ اسے سنگاپور کے اٹارنی جنرل کو بھیجا جائے۔ خط میں سنگاپور میں ہندوستانی ہائی کمیشن سے یہ بھی درخواست کی گئی ہے، کہ وہ سنگاپور کے حکام کی جانب سے ملنے والے جواب سے وزارت کو آگاہ کرے۔ واضح رہے کہ سنگاپور پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کی وجہ ڈوبنا بتائی گئی ہے، لیکن زوبین کے لاکھوں مداحوں اور ان کے اہل خانہ نے لاپروائی کو موت کی ممکنہ وجہ قرار دیا ہے۔ ان الزامات کے پیش نظر آسام حکومت نے سی بی آئی جانچ اور ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دی ہے، تاکہ ان کی موت کی وجوہات کی جانچ کی جا سکے۔ آسام حکومت نے ایف آئی آر میں نامزد شیامکانو مہنت اور سدھارتھ شرما کے خلاف لک آؤٹ نوٹس بھی جاری کیا ہے، تاکہ وہ ملک چھوڑ کر فرار نہ ہو سکیں۔
Source: uni urdu news service
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو
ٹرمپ نے مودی کو کہا ’عظیم وزیر اعظم‘، ہندستانی وزیر اعظم نے کیا اظہارِ تشکر