اسلام آباد، 27 نومبر :پاکستان کے تیزگیندبازاحمد دانیال اور شاہنواز دھانی زمبابوے کے خلاف جاری ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے۔ احمد دانیال کو ہمسٹرنگ انجری کا سامنا جبکہ شاہنواز دھانی کو ٹریننگ کے دوران بائیں ٹخنے میں چوٹ لگی ہے۔ان دونوں کی جگہ عباس آفریدی اور جہانداد خان کو پاکستان کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ دونوں بولاوایو پہنچ کر جمعرات کو سیریز کے فیصلہ کن میچ میں سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔عباس آفریدی اور جہانداد خان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا بھی حصہ ہیں۔زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں احمد دانیال کی جگہ عامر جمال کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ انجری کا شکار احمد دانیال اور شاہ نواز دھانی آج شام پاکستان واپسی کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔
Source: uni urdu news service
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول کا اعلان
اکشر پٹیل کے ہاں بیٹے کی پیدائش
ٹیسٹ کرکٹ میں نمبر 3 پر بابر اعظم کی پرفارمنس غیر متاثر کن ہے،راشد لطیف
میرا کام کھیلنا ہے سیاست نہیں: شاہین آفریدی
رونالڈو کی برف میں تیراکی کی دل کو چھو لینے والی ویڈیو
بمراہ نے ٹیسٹ گیندبازی رینکنگ میں اشون کے ریکارڈ کی برابری کی