جیسے ہی غزہ جنگ بندی تیسرے دن میں داخل ہو رہی ہے،یورپی یونین رفح کراسنگ پر نگرانی کے فرائض سنبھالنے کی تیاری کر رہی ہے۔ یونین کی یورپی سیاسی اور سلامتی کمیٹی نے برسلز میں مصر کے ساتھ اس زمینی سرحدی گزرگاہ کی نگرانی کے کام پر بحث شروع کی ہے۔ دریں اثنا ایک باخبر مصری ذریعے نے انکشاف کیا کہ ایک یورپی مشن اگلے ہفتے کراسنگ کے آپریشن کی نگرانی کرے گا۔ تکنیکی نگرانی باخبر ذرائع نے گذشتہ ہفتے کے روز بتایا تھا کہ یورپی یونین کراسنگ کے انتظام کی تکنیکی طور پر نگرانی کرے گی اور اسے مریضوں اور زخمیوں کو باہر جانے کی اجازت دینے کے لیے سات دن کے پرسکون رہنے کے بعد کھول دیا جائے گا۔ دریں اثناء یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ، کایا کالس نے اعلان کیا کہ بلاک غزہ اور مصر کے درمیان کراسنگ پر ایک مانیٹرنگ مشن کو دوبارہ تعینات کرنے کے لیے تیار ہے۔ یورپی یونین کے ایک مشن نے 2005 ءمیں کراسنگ کی نگرانی شروع کی تھی لیکن دو سال بعد حماس کے غزہ کی پٹی کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد اس کا کام معطل کر دیا گیا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ اسرائیل نے گذشتہ ہفتے جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے سے پہلے کئی مہینوں تک اس کراسنگ کو فلسطینی جانب سے حماس یا حتیٰ کہ فلسطینی اتھارٹی کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا تھا حالانکہ بعد میں اس نے اس کی ذمہ داری قبول کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔ تاہم گذشتہ اتوار کو نافذ ہونے والے معاہدے میں پوری غزہ کی پٹی سے اسرائیلی افواج کے بتدریج انخلاء کی شرط رکھی گئی تھی۔
Source: social media
یورپی مشن نے رفح کراسنگ کی نگرانی شروع کردی، مصری ذرائع کا انکشاف
اتل ابیب، چاقو حملے میں 4 افراد زخمی، حملہ آور مارا گیا
صدر ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈرز کو 2 ریاستوں نے چیلنج کر دیا
ٹرمپ کا صدارت کی کرسی سنبھالنے کے بعد غزہ جنگ بندی پر مایوس کن بیان
سعودی وزیر خارجہ کی جانب سے لبنان کے تاریخی دورے کا اعلان
ترکیہ: ہوٹل میں آتشزدگی سے ہلاکتوں کی تعداد 76 ہوگئی
ٹرمپ نے تارکین وطن کیلئے رحم کی اپیل کرنیوالی بشپ کو اپنا مخالف قرار دیدیا، معافی مانگنے کا مطالبہ
یوکرین مسئلہ، امریکی صدر کی چینی صدر سے مدد کی اپیل
جو کچھ غزہ میں کیا اسے مغربی کنارے کے شمال میں دہرائیں گے : اسرائیلی ذمے دار
شام : فرانس کی عدالت نے بشارالاسد کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے
لبنان : مغربی بقاع میں حزب اللہ کے ذمے دار کا قتل
نیتن یاہو حکومت بھی آرمی چیف کے استعفا کے ساتھ مستعفی ہو : اسرائیلی اپوزیشن لیڈر
کیپٹل ہِل ہنگامہ آرائی میں ملوث افراد کی معافی؛ جیلوں سے 200 سے زائد افراد رہا
ظلم کی سیاہ رات ڈھلی نہیں؛ غزہ سے 120 بوسیدہ لاشیں برآمد، مغربی کنارے میں بھی 10 فلسطینی شہید